counter easy hit

سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے دی گئی طلاق درست ہے، آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

 through social media apps,

through social media apps,

نئی دہلی…….آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے قراردیاہے کہ اسکائپ، واٹس ایپ، فیس بک، ای میل، ایس ایم ایس، ٹیلی فون کال اور دیگرسوشل میڈیا ایپس کے ذریعے دی گئی طلاق درست ہے اور اس سے علیحدگی ہوجاتی ہے۔
بھارتی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بورڈ کے سینئر رکن اور ترجمان محمد عبدالراہل قریشی نے کہاکہ عدالتی حکم قانونی طورپر مناسب نہیں کیونکہ مسلم لا مذہب کا لازمی حصہ ہے۔انہوں نے بتایاکہ عدت کی مدت پوری ہونے کے بعد عورت دوسری شادی کر سکتی ہے، طلاق کا یہ مطلب نہیں کہ وہ دوبارہ شادی نہیں کر سکتی یا پھر اسے ایک کمرے میں بند کردیا جائے ،انہوں نے کہا کہ ہمارے ججوں اور دیگر لوگوں کے ذہن میں غلط فہمی ہے۔