yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تین باتیں جو زندگی بھر آپ کے کام آئیں گی

Web Editor April 17, 2018April 17, 2018 1 min read
Three things that will work for you life time
Share this:

پاکستان کے مایہ ناز مزاح نگار انور مسعود نے ایک نجی پروگرام میں کہا: ’’ادب/ لٹریچر یہ نہیں کہ آپ کیا چیزیں شامل کررہے ہیں۔ ادب یہ ہے کہ آپ کیا چیزیں چھوڑ رہے ہیں۔‘‘ یہ بلاگ لکھتے ہوئے کچھ ایسی ہی کیفیت میری بھی ہے۔

جس موضوع پر قلم اٹھایا ہے اس پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں لیکن الفاظ کی محدودیت کی وجہ سے مختصر بات کرنا مجبوری ہے۔

میرے ایک قریبی رشتے دار نے گھر میں بلی پالی ہوئی ہے، یا یوں کہ لیجیے کہ گود لی ہوئی ہے، اس کا نام سمبا ہے۔

ایک دن بلی گھر آئی تو بچوں نے اسے کھانا کھلانا۔ بس، تب سے بلی اسی گھر کی ہوگئی۔

گاؤں، دیہات میں پالتو جانور رکھنا نہیات آسان ہوتا ہے۔ کشادہ اور کھلے گھر ہوتے ہیں۔ لیکن شہر میں بند اور تنگ گھروں میں پالتو جانور رکھنا ایک دشوارعمل ہے، خاص طور پر ایسا جانور جیسے پنجرے میں نہ رکھا جا سکتا ہو۔ کوئی پتا نہیں کہ جانور کب اور کس چیز پر منہ مار جائے یا کہیں گندگی پھیلا دے۔

اسے خوش قسمتی کہیے یا محض اتفاق کہ سمبا میں یہ دونوں عادات نہیں تھیں۔ نہ تو وہ کچن میں جاتی، اور اگر کبھی چلی بھی جاتی تو شیلف پر نہ چڑتی، اور گندگی ہمیشہ گھر میں موجود کیاری میں کرتی۔

اسے نہ تو کوئی ٹریننگ دی گئی تھی اور نہ یہ پہلے کسی کے گھر رہتی تھی۔ قدرتی طور پر اس میں یہ سمجھ بوجھ تھی۔

خاندان کے باقی لوگ تو سمبا کے چال چلن اور اس کی شرارتوں پر دھیان دیتے لیکن ایک لکھاری ہونے کی حیثیت سے میرا دھیان اُس کی فطرت پر جاتا رہا، اور کچھ ایسے انمول سبق سیکھنے کو ملے جو شاید میں ساری عمر بھی نہ سیکھ سکتا۔

ان میں سے تین باتیں قارئین کی خدمت میں عرض کر رہا ہوں:

1۔ پکی پکائی کھا کر آپ نکمے ہوجائیں گے

جب سمبا پہلے دن گھر آئی تو سب بچوں نے کہا کہ بلی کو کیٹ فوڈ کھلانا ہے۔ بچوں کی فرمائش پر سرتسلیم خم کیا گیا اور اس کےلیے کیٹ فوڈ لایا گیا۔

بس وہ کھانا کھانے کی دیر تھی کہ بلی کے اندر سے محنت کرکے، خود شکار کرکے کھانا کھانے کی حس جیسے ختم ہی ہوگئی۔

اسے شکار کرنا اب بھی آتا ہے لیکن شکار کھانے کے بجائے اُس کے ساتھ کھیلتی ہے۔ اسے ہوا میں اچھالتی ہے۔ وہ بھاگتا ہے تو اس کے پیچھے بھاگتی ہے۔ لیکن اُسے کھاتی نہیں۔

کھانا وہ تبھی کھاتی ہے جب اپسے پلیٹ میں رکھ کر دیا جائے۔ اور اگر بالفرض اسے کھانا نہ ملا تو بھوکی رہے گی لیکن خود شکار کرکے نہیں کھائے گی۔

یقین جانیے یہی فطرت اس شخص کی بھی ہوجاتی ہے جسے پکی پکائی کھانے کی عادت پڑجائے۔

اس کی صلاحتیں تو قائم رہتی ہیں لیکن محنت اور عظمت سے اپنے ہاتھ سے روٹی کھانا مشکل ہوجاتا ہے۔

اور پھروہ رب پر توکل اور اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے کے بجائے لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے پر مجبور ہوجاتا ہے؛ اور ان سے امیدیں وابستہ کرلیتا ہے۔ یہی مزاج اس کی بربادی کا سبب بنتا ہے۔ نہ دنیا میں عزت ملتی ہے اور نہ آخرت میں۔

2۔ اپنے بچوں کو معاشرے سے آشنا کروائیے

جیسا کہ پہلے عرض کیا، یہ پیدائشی پالتو بلی نہیں تھی لیکن پالتو بن گئی تھی۔

وہ اکثر گھر ہی میں رہتی۔ البتہ اگر کبھی باہر جاتی تو دوسری بلیوں سے مار کھا کر آجاتی اور اس مار سے بچانے کےلیے گھر والے خاص خیال رکھتے کہ یہ باہر نہ جائے۔ اگر کبھی چوٹ لگ جاتی تو ڈاکٹر کے پاس بھی لے کر جاتے۔

یقیناً یہ ایک نیک کام ہے کہ ایک معصوم جانور کا اتنا خیال رکھا جائے۔

لیکن دوسرے زاویئے سے دیکھا جائے تو بالفرض کسی وقت سمبا کو گھر سے نکالنا پڑگیا تو اس کی کیا حالت ہوگی؟

اس کےلیے تو معاشرے میں زندہ رہنا بہت مشکل ہوجائے گا۔

نہ وہ شکار کرکے کھا سکتی ہے اور نہ ہی دوسری بلیوں کے ساتھ رہ سکتی ہے۔ بلکہ بلیاں کیا انسانوں اور دوسرے جانوروں کے ساتھ اس کا رہنا محال ہوجائے گا۔

آپ ملاحظہ کریں تو بالکل ایسی ہی حالت ان بچوں کی ہوجاتی ہے جنہیں والدین ہمیشہ اپنے سینے سے لگا کر رکھتے ہیں۔

بے جا لاڈ پیار اور محبت ان کی عادت تو خراب کرتی ہی ہے بلکہ معاشرے میں آزادانہ طور پر رہنا بھی ان کےلیے محال ہو جاتا ہے۔ اخلاق و تمدن سے عاری شخص جب معاشرے میں جاتا ہے تو ہر سطح پر اسے ایک نئے امتحان سے گزرنا پڑتا ہے۔

اس لیے والدین کو چاہیے کہ معاشرے سے ڈرنے کے بجائے بچوں کی تربیت کریں، انہیں ایسی عادات سکھائیں جن سے وہ معاشرے میں جا کر اپنے آپ کو سنبھال سکیں۔ ساری عمر آپ ان کی حفاظت نہیں کرسکتے، ایک نہ ایک دن انہیں آپ ان کے بغیر رہنا پڑے گا۔

3۔ دوست اور خوشامدیوں میں فرق پہچانیے

دوست بنانا انسانوں اور جانور کےلیے فطری عمل ہے۔ سمبا گھر سے باہر تو نہیں جاسکتی تھی، لیکن جو بلی گھر میں آتی اس سے وہ دوستی کرلیتی۔

چند ہی دنوں میں بلی کی ایک دوست کیارہ اور ایک بلا کیو دوست بن گئے۔ جب بھی وہ دونوں گھر آتے تو سمبا ان کے ساتھ کھیلتی، انہیں اپنے کھانے میں بھی شریک کرتی۔

شروع شروع میں تو کیو، سمبا کو مارتا اور اس کا کھانا بھی لے جاتا جبکہ کیارہ اس کے ساتھ آرام سے کھانا کھاتی اور ایک اچھی دوست بن کر رہتی۔ کھانا چھن جانے پر بچاری سمبا روتی اور اپنا سا منہ لے کر گھر والوں کے پاس آجاتی کہ اسے اور کھانا دیں۔

یہ سلسلہ کئی دنوں تک چلتا رہا۔ پھر ایک دن ایک عجیب چیز دیکھنے کو ملی۔

سمبا کو کھانا دیا گیا۔ اس نے کیارہ اور کیو کو بلایا۔ جیسے ہی کیو پاس آیا، اسے ایک لگائی اور پھر اسے اپنی پلیٹ میں سے ایک بوٹی نکال کر دی جسے وہ دور جا کر کھانے لگا۔ اور پھر یہ عمل تقریباً ہر کھانے میں ہونے لگا۔

اب جب بھی کھانے کی باری آتی تو کیو اس سے بڑے ادب سے پیش آتا۔

لیکن جیسے ہی کھیلنے کی باری آتی تو وہ پوری کوشش کرتا کہ اسے باہر لے جائے اور اس کی پھینٹی لگائے۔ سمبا اپنے دوست اور خوشامدی کو جان چکی تھی۔

آپ نے محسوس کیا ہوگا کہ اگر آپ کے پاس کوئی عملی مہارت یا خوبی ہے تو لوگوں کا ہجوم آپ کے پاس لگا رہے گا۔

وہ خوبی ہنر کی بھی ہو سکتی ہے، پیسے کی بھی، یا پاور کی بھی۔ یہ ضروری ہے کہ انسان اپنے دوستوں اور خوشامدیوں میں فرق کو پہچانے۔

یہ سبق بالخصوص سیاست دانوں کےلیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ انہیں پوری زندگی اس مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے۔ یہی خوشامدی انکا بیڑا غرق کرتے ہیں۔ جنہیں وہ دوست سمجھتے ہیں درحقیقت وہی ان کی حکومت گرا دیتے ہیں۔ شاعر نے کیا خوب کہا ہے:

باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Chief Justice took notice of ban on Nawaz Sharif's anti-judicial court
Previous Post چیف جسٹس نے نواز شریف کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کا ازخود نوٹس لے لیا
Next Post چھوٹی کھلونا کشتی نے ہزاروں کلومیٹر کا سفر طے کرلیا
The small toy boat set a trip of thousands of kilometers

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.