جیکب آباد میں پولیس اورحساس اداروں کی کارروائی کے دوران بم دھماکوں کی متعددوارداتوں میں ملوث 3دہشت گردگرفتارکر لیے گئے۔

Three terrorists arrested Involvement in several bombings
پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے علاقے اوستہ محمد سے جیکب آباد آنے والے لنک روڈ پر تاجا شاخ کے مقام پر چھاپا مار کارروائی کی گئی ، جس کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے 3 کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار ملزمان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 2 فروری 2015 کو نور واہ پُل کے نزدیک ریلوے ٹریک پر ہونے والے دھماکے میں ملوث تھے،جبکہ 28 جون کو جیکب آباد کی ڈسٹرکٹ جیل کے نزدیک ہونے والا بم دھماکا بھی انہوں نے ہی کیا تھا ۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں سے3کلوبارودی موادبرآمد ہوا ہے۔اس کے علاوہ وہاڑی،وزیرآباد اور بھکر سے 24 افراد گرفتارکیے گئے ہیں۔








