counter easy hit

گوئٹے مالا میں آتش فشاں پھٹنے سے درجنوں افراد ہلاک

گوئٹے مالا سٹی: گوئٹے مالا میں آتش فشاں پہاڑ پھٹنے سے 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔دارالحکومت گوئٹے مالا سٹی سے تقریبا 40 کلومیٹر Thousands of people were killed in volatile flights in Guatemalaدور واقع ’فیوگو‘ آتش فشاں زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ فیوگو نے ہر طرف تباہی مچاتے ہوئے لاوا اور گرم راکھ ابلنی شروع کردی جبکہ ایک وسیع و عریض علاقے پر دھویں کے گرم سیاہ بادل چھا گئے۔ گوئٹے مالا کی تاریخ کے اس خونریز ترین واقعہ میں 25 افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں بچے بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں۔آسمان سے نازل ہونے والی آگ و لاوے کی بارش کے باعث بہت سے لوگوں کو جان بچانے کی مہلت بھی نہ ملی اور وہ اپنے گھروں میں ہی لقمہ اجل بن گئے جب کہ ال روڈیو نامی ایک پورا قصبہ اور اس کی آبادی زندہ دفن ہوگئی۔ بہت سے گاؤں دیہات میں لاوا کے باعث امدادی کارکنوں کی رسائی بھی ممکن نہ رہی۔لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ آتش فشاں کے آس پاس کے علاقے سے ہزاروں لوگوں نے نقل مکانی کرکے محفوظ علاقوں کی طرف منتقل ہوگئے ہیں۔ دارالحکومت میں مرکزی ہوائی اڈے کو بھی بند کردیا گیا ہے۔ صدر جمی مورالز نے تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا ہے۔