yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

وہ لوگ جو روشنیوں سے اندھیری قبر میں اتر گئے، اب ان کا کوئی نام و نشان تک موجود نہیں

Web Editor June 18, 2018 1 min read
Those who goes from lights to the dark grave, now they have no names and signs
Share this:

لاہور: دنیا میں بے شمار ایسے حکمران گزرے جنہوں نے ایک بڑی ریاست پر حکمرانی کی ان کی طرز حکمرانی کی شاہانہ ٹھاٹھ اور ان کی فرعونیت کا ڈنکا بجتا تھا مگر یہ لوگ روشنیوں سے اندھیری قبر میں اتر گئے۔ اب ان کا کوئی نام و نشان تک موجود نہیں۔

ان کا اچھا برا تذکرہ بس آپ کو تاریخ کے اوراق کے علاوہ کہیں نہیں ملے گا۔ ان کی بنائی ہوئی سلطنتوں کے ٹکڑے ٹکڑے ہوگئے۔ جس پر اب غیروں کا قبضہ ہے۔ ایسے ہی دوستو! ہمارا حال بھی ہونے والا ہے۔ ہمارے بنائے گئے مضبوط مکانوں پر ہمارے وارث قابض ہوجائیں گے۔ اور ہم کو چھوٹی سی قبر میں رکھ کر اوپر سے ڈھیروں مٹی ڈال کر رخصت ہو جائیں گے۔ پھر ہم ہوں گے اور ہمارے اعمال۔آپ ذرا تاریخؒ پر نظر دوڑائیں تو آپ کو ہزاروں بادشاہ ملیں گے جنہوں نے دنیا میں جبر و ظلم کے پہاڑ توڑ کر اپنی سلطنتیں قائم کیں لیکن آج ان کا نام و نشان تک موجود نہیں اور نہ ہی آج ان کو کوئی اچھے الفاظ میں یاد کرتا ہے۔آپ سکندر اعظم سے شروعات کر لیجئے‘ الیگزینڈر 20 سال کی عمر میں مقدوینہ کا بادشاہ بنا ‘ دنیا فتح کرنا شروع کی اور ا س نے 33 سال کی عمر تک گیارہ ممالک اور 56 لاکھ کلو میٹر علاقہ فتح کر لیا‘ اس کی سلطنت یونان سے شروع ہوتی تھی اورہندوستان میں ختم ہوتی تھی‘ سکندر یونانی عراق کے شہر بابل میں 10 جون 323 قبل مسیح میں مر گیا اور اس

کے انتقال کے صرف پانچ سا ل بعد دنیا میں اس کی وسیع وعریض سلطنت کا نام و نشان تک ختم ہو گیا۔آپ چنگیز خان اور ہلاکو خان کو بھی لے لیجئے‘ چنگیز خان نے دو نئی جنگی اسلوب ایجاد کیں‘ سپیڈ اور تیر‘ منگول ایک مہینے کا سفر ہفتے میں طے کرتے تھے‘ یہ لوگ گھوڑے کی پیٹھ پر نیند پوری کر لیتے تھے‘ دوسرا منگول دنیا کی پہلی فوج تھی جو دوڑتے گھوڑے کی پیٹھ سے تیر چلا لیتی تھی‘ چنگیز خان نے ان دونوں مہارتوں سے آدھی دنیا فتح کر لی‘اس کی سلطنت چین سے جارجیا تک پھیلی ہوئی تھی‘ یہ شہر جلانے اور کھوپڑیوں کے مینار بنانے کا شوقین تھا‘ یہ کھوپڑیاں اور یہ مینار آج بھی تاریخ میں موجود ہیں‘ ہلاکو خان اس کا پوتا تھا‘ اس نے اپنے دادا کا نام زندہ رکھا لیکن اس کے بعد کیا ہوا‘ ٹوفون تیمر چنگیز سلطنت کا آخری بادشاہ ثابت ہوا اور یوں یہ سلطنت بھی تاریخ کے اوراق میں گم ہو گئی۔آپ امیر تیمور کی مثال بھی لے لیجئے‘ کیش کے اس ازبک جرنیل نے کمال کر دیا‘ یہ آندھی کی طرح اٹھا‘ بگولے کی طرح دوڑا اور35سال میں دنیا کے 58 ملک فتح کر لئے‘ اس کی سلطنت بھی ثمرقندسے دمشق‘ سکندریا سے سائبیریا

اور ایران سے ہندوستان تک پھیلی ہوئی تھی‘ یہ جس علاقے کو فتح کرتا تو مساجد کو چھوڑ کر ہر چیز کو آگ لگا دیتا۔ یہ بادشاہوں کا بادشاہ کہلاتا تھا‘ یہ17 فروری1405ءمیں فوت ہو گیا‘ امیر تیمور کے بعد اس کی صرف دو نسلیں اس عظیم سلطنت کا بوجھ اٹھا سکیں‘ تیسری نسل کی آمد کے ساتھ ہی امیر تیمور کی پوری سلطنت تتر بتر ہو گئی یہاں تک کہ مزید دو نسلوں کے بعد ظہیر الدین بابر اندیجان سے بھاگ کر ہندوستان میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا۔آپ اورنگزیب عالمگیر کی مثال بھی لے لیجئے‘ یہ ہندوستان کی تاریخ کا تیسرا بڑا بادشاہ تھا جس کی سلطنت شمالی ہند سے جنوبی ہند تک پھیلی ہوئی تھی‘ یہ 21 فروری1707ءمیں فوت ہوا اور اس کے انتقال کے چند سال بعدہی اس کا ہندوستان چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تقسیم ہو گیا اور یوں یہ سلطنتِ مغلیہ بھی تاریخ میں دفن ہو گئی۔نادر شاہ درانی تاریخ کا پہلا حکمران تھا جس کے پاس چھ لاکھ ریگولر آرمی تھی‘ یہ باقاعدہ تنخواہ دار فوج تھی‘ اس کی سلطنت بھی ایران سے افغانستان اور انڈیاتک پھیلی ہوئی تھی‘ 2جون1747ءمیں نادر شاہ کو خبوشان شہر میں قتل کر دیا گیا‘ اس کے قتل کے صرف دو گھنٹے بعد اس

کی پوری فوج بھی تتر بتر ہو گئی اور اس کا جنازہ تک اٹھانے کےلئے کوئی نہ بچا۔آپ آخری مثال ہٹلر کو لے لیجئے‘ یہ جنوری1933ءسے اپریل 1945ءتک اقتدار میں رہا‘ اس نے ان 12برسوں میں دنیا کے 20 ملک فتح کر لئے‘ ہٹلر نے اس وقت کی دو سپر پاورز کو ناکوں چنے چبوا دیئے لیکن یہ ہٹلر 30 اپریل 1945ءکو خودکشی پر مجبور ہوگیا‘ پیچھے رہ گئی سلطنت تو وہ اس کی موت سے پہلے ہی ڈھیر ہوچکی تھی۔یہ تاریخ کی چند مثالیں ہیں۔ یہ حکمران تھے جن کا تذکرہ ہم آج صرف تاریخ میں پڑھتے ہیں۔ جب یہ لوگ نہیں رہے جو کہ طاقت دولت میں ہم سے کئی ہزار گنا بہتر تھے۔ نہ ان کی دولت ان کے کام آئی نہ ہی ان کی طاقت ور فوج ان کے کوئی کام آئی۔ ان لوگوں سے ہمیں سبق سیکھنا چاہئے۔ ہمیں نہ ہماری دولت بچا سکتی ہے نہ ہی ہماری عزت و طاقت۔ ہاں اگر کچھ بچا سکتا ہے تو وہ ہے ہمارا اچھا عمل۔دوستو! زندگی کاجو دن نصیب ہوگیا اسی کو غنیمت جان کر جتنا ہوسکے اس میں اچھے اچھے کا م کرلئے جا ئیں تو بہتر ہے کہ ”کل” نہ جانے ہمیں لوگ ”جناب” کہہ کے پکارتے ہیں یا ”مرحوم” کہہ کر۔ ہمیں اس بات کا احساس ہویا نہ ہو مگر یہ حقیقت ہے کہ ہم اپنی موت کی منزل کی طرف نہایت تیزی کے ساتھ رَواں دَواں ہیں۔

چُنانچِہ پارہ 30 سورہ اِنشِقاق کی آیت نمبر6 میں ارشاد ہوتا ہے:

ترجمہ: اے آدمی! بے شک تجھے اپنے رب (عزوجل) کی طرف ضرور دوڑنا ہے پھر اس سے ملنا۔

؎ اَجل نے نہ کسریٰ ہی چھوڑا نہ دارا

اسی سے سکندر سا فاتح بھی ہارا

ہر اک لے کے کیا کیا نہ حسرت سِدھارا

پڑا رہ گیا سب یونہی ٹھاٹھ سارا

جگہ جی لگانے کی دنیا نہیں ہے

یہ عبرت کی جا ہے تماشا نہیں ہے

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Going from Makkah to Madina
Previous Post مکہ سے مدینہ روانگی ہے
Next Post تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان بھی رنگے ہاتھوں پکڑی گئیں
Tehreek-e-Insaf leader Firdous Ashiq Awan was caught by red hands

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.