yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

یہ بت شکنی بت شکنی بت شکنی ہے

MH Kazmi August 11, 2017August 11, 2017 1 min read
This is iconoclasm iconoclasm iconoclasm
Share this:

جناب سراج الحق بھی کبھی کبھی کچھ ایسی چھوڑ دیتے ہیں جس پر ہمارا ٹٹوئے تحقیق خود بخود اسٹارٹ ہو جاتا ہے۔ مثلاً اب کے پانامہ پر لوگ کیا کیا نہیں ہانک رہے ہیں اتنی دور دور کی کوڑیاں لائی جا رہی ہیں کہ وہ کوڑیاں راستے سے گھس گھسا کر رائی برابر رہ جاتی ہیں‘ ہر ایک اس’’معاملہ چیستان‘‘ کو اپنے اپنے کورٹ میں لا رہا ہے۔ چنانچہ مولاناسراج الحق نے بھی بات کو کھینچتے کھانچتے اپنے کورٹ میں پہنچا دیا۔ بولے تو اتنا بولے کہ یہ نواز شریف کا معاملہ یا کرپشن کے سومنات پر پہلا حملہ یا وار ہے۔ سب سے پہلے تو ہم جناب سراج الحق کو اس بات کی داد دینا چاہتے ہیں کہ انھوں نے کس کمال ہنر مندی سے پاپوش میں لگائی کرن آفتاب کی۔ اور اس بات میں تھوڑا سا فخر کا پہلو بھی ہے کہ ہمارے دوست ہونے کے ناطے یہ کمال انھوں نے ہم سے حاصل کیا ہے۔ یعنی ہماری ہی صحبت صالح کا اثر معلوم ہوتا ہے۔ ہم بھی اسی طرح جلیبی اور پکوڑے پر تحقیق کا ٹٹو دوڑاتے ہوئے اندلس و بغداد تک پہنچ جاتے ہیں۔

ویسے انھوں نے اپنے نظریات کی بھی بڑی خوبصورت تشریح کی ہے کیونکہ ایک دنیا مانتی ہے کہ ان کی جماعت با قاعدہ طور پر تو بہت بعد میں بنی ہے لیکن اس کی بنیاد محمود غزنوی اور اورنگزیب عالمگیر نے رکھی تھی یا یوں کہیے کہ بیج محمود غزنوی نے ڈالا‘ آبیاری اور نگزیب عالمگیر نے کی اور پالن پوسن ان کی جماعت نے کی ۔ اس سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مولانا سراج الحق پر ہمارا ایک اثر اور بھی پڑا ہے کہ تاریخ پر ان کی گہری محققانہ نظر ہے۔

محمود غزنوی اور سومنات کو پانامہ اور نواز شریف سے تطبق دینے میں تاریخ کا علم صاف دکھائی دے رہا ہے۔ محمود غزنوی نے بھی ’’سومنات‘‘ کا بت تو ڑ کر پورے ہند میں بت پرستی ختم کردی تھی اور غالباً نواز شریف کی  وجہ سے پاکستان میں بھی کرپشن کا نام و نشان مٹ جائے گا۔ انھوں نے کہا بھی ہے اور سیاق و سباق سے بھی پتہ چلتا ہے کہ عمران خان عرف محمود غزنوی جدید نے سومنات پر وار کر کے بت شکنی کی ابتدا کر دی ہے اب آہستہ آہستہ یہ سلسلہ آگے بہت دور تک چلے گا اور کرپشن کے سارے چھوٹے بڑے بت ٹوٹتے چلے جائیں گے شاید اس کی پیش گوئی فیض احمد فیضؔ نے کی ہوئی ہے ۔کہ

جب ارض خدا کے کعبے سے سب بت اٹھوائے جائیں گے

جب تخت گرائے جائیں گے جب تاج اچھالے جائیں گے

محمود غزنوی نے بھی غزنی سے چل کر سومنات کا بت توڑدیا تو اس کے ساتھ ہی پورے ہندوستان میں بت پرستی کا مکمل طور پر خاتمہ ہوگیا اور آج تک مجال ہے جو ہندوستان میں کوئی بت ہو یا بت پرستی ہو سارا ملک بلکہ سارا خطۂ بتوں سے یکسر خالی ہوگیا بلکہ ہم نے تو یہاں تک سنا  ہے کہ محمود غزنوی کے بعد ہند میں کوئی بت محض دیکھنے کے لیے باقی نہیں رہا تھا اور یہی صورت حال آج تک قائم ہے سنا ہے سیاح لوگ جب آکر بتوں کے بارے میں کچھ جاننا چاہتے ہیں تو ان کو بتوں کی تصویر دکھا کر یا زمین پر لکیریں کھینچ کر بتایا جاتا ہے کہ بت کیسے ہوتے تھے۔

اس کے بعد اور نگزیب چونکہ عالمگیر بھی تھے اس لیے انھوں نے تو صرف پتھر مٹی کی صورتیں ہی نہیں گوشت پوست کے بت بھی مسمار کر دیے تھے‘ اپنے بھائیوں پر بھی بت پرستی یا بت ہونے کا شبہ ہوا تو ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ہم ہندوستان کئی بار گئے لیکن مصروفیت کی وجہ سے مندروں وغیرہ میں جھانک نہیں سکے لیکن لوگوں سے سنا ہے کہ اب وہا ں کوئی بت نہیں ہے لوگ سامنے رکھ کر صرف خود کی پوجا کرتے ہیں۔

یہ استدلال قائم کرکے مولانا سراج الحق نے ہماری امیدوں کی فصل کو بہا دیا کہ یہ نواز شریف کا واقعہ بھی سومنات پر محمود غزنوی کے وار جیسا ہے ان مطلب یہ ہے کہ اب پاکستان میں کرپشن کے سارے چھوٹے بڑے بت چکنا چور ہو جائیں گے کیونکہ نرگس کے ہزاروں سال رونے کے بعد وہ ’’دیدہ ور‘‘ پیدا ہو ہی گیا جو کرپشن کا قلع قمع کر ڈالے گا۔ہمارا بھی اندازہ ہے کہ ایسا ہی ہوگا بلکہ آثار بھی دکھائی دینے لگے ہیں کہ بہت سارے بت خان صاحب کی لانڈری میں جا کر شفاف ہوتے چلے جارہے ہیں۔

اور یہ ٹھیک بھی ہے کہ مریض کے بجائے علاج مرض کا ہونا چاہیے اب خان صاحب کے پاس اتنے گرز اور ہتھوڑے تو ہیں نہیں کہ سارے بتوں کو توڑ ڈالیں اس لیے اگر کوئی بت خور ہی بدل کر بت کے بجائے انصاف کا ترازو بنتا ہے تو یہ اور بھی اچھا ہے یعنی نہ ہینگ لگے نہ پھٹکڑی اور رنگ بھی چوکھا آئے مطلب تو بت پرستی کو ختم کرنا ہے بت پرستوں کو نہیں سومنات  میں بھی کچھ کرنے کے بجائے فساد کی جڑ کو ختم کردیا گیا تھا تاکہ نہ بانس رہے نہ بجے بانسری۔

ایک اچھا کام ہونے پر لوگ خود بخود سر سرھرنے لگتے ہیں جس طرح سومنات کا بت ٹوٹنے پر بت پرستوں نے بت پرستی چھوڑدی اورمحمودغزنوی کے دست حق  پر خدا پرست ہوگئے تھے ٹھیک اسی طرح آج بھی ہونے لگاہے بت پرست جوق در جوق بت پرستی سے توبہ تائب ہوکر ’’توحید‘‘ پرستوں میں شامل ہو رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے سے آگے بڑھ بڑھ کر توحید پرست ہوتے جا رہے ہیں۔

اور اگر یہ سلسلہ ایسا ہی چلتا رہا تو جناب خان صاحب کے وزیراعظم بننے تک وہ سارے بت ختم ہو چکے ہوں گے جو جماعت کی آستینوں میں ہیں مطلب یہ کہ اب شاید اتنی محنت کی ضرورت ہی نہ پڑھے جو سومنات کا پہلا بت ہمارا مطلب موجود کرپشن کی سومنات سے ہے پر لگی تھی۔اس لیے ہم جناب سراج الحق سے بالکل متفق ہیں اور ان یہ انداز ہ یا پیش گوئی بالکل درست ہے کہ اس سے پہلے ’’محمودی وار‘‘ کے بعد اب کرپشن کے بتوں کی خیر نہیں ہے اور انشاء اللہ خدا مولانا سراج الحق کی زبان مبارک کرے گا او ارض پاک سارے بتوں سے پاک بلکہ ’’شفاف ‘‘ ہو جائے گا’’ بات نکلی ہے تو اب دور تلک جائے گی۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
The dress of hunger and fear
Previous Post بھوک اور خوف کا لباس
Next Post خوشی اور درد و الم کے 70 سال
70 years of happiness and painful

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.