counter easy hit

فزکس میں تھرڈ ائیر کی طالبہ ۔۔۔!!! تصویر میں نظر آنے والی لڑکی کون ہے اور اس حسینہ نے کیسے حُسن والیوں کو پیچھے چھوڑ دیا؟ حیرت کے جھٹکے کے لیے تیار ہوجائیں

ڈھاکا (نیوز ڈیسک ) بنگلہ دیش بھی آہستہ آہستہ ہر میدان میں آگے بڑھتا جا رہا ہے ہے۔گزشتہ دنوں بنگلہ دیش میں دنیا کی خوب صورت حسیناﺅں کا میلہ سجایا گیا جہاں بھارت اور سری لنکا سمیت کچھ اور ممالک نے شرکت کی۔مگر مس یونیورس کا ٹائٹل بنگلہ دیش کی ایک طالبہ نے اپنے نام کر لیا۔

مس یونیورس کے مقابلے میں پہلی بار حصہ لینے والی بنگلادیشی طالبہ نے ملکہ حسن 2019 کا تاج اپنے سرپر سجالیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلادیشی دارالحکومت ڈھاکا میں گزشتہ ہفتے انٹرنیشنل کنونشن سٹی بسندھار میں مقابلہ حسن کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔رپورٹ کے مطابق شیرین اختر شیلا کو فائنل میں جیوری کی جانب سے 68ویں مس یونیورس کے اعزاز سے نوازا گیا اور ان کی تاج پوشی بھی کی گئی۔شیرین اختر شیلا نے کسی بھی مقابلہ حسن میں پہلی بار حصہ لیا اور کامیابی کے جھنڈے گاڑے۔مس یونیورس منتخب ہونے والی خاتون فزکس میں تھرڈ ایئر کی طالبہ ہیں۔بھارتی اداکارہ ، ماڈل اور 1994 میں مقابلہ حسن جیتنے والی سشمتا سین نے نوجوان حسینہ کو تاج پہنچایا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق ملکہ حسن کا کہنا تھا کہ ”مجھے اس اہم موقع کا حصہ بننے پر بہت خوشی ہے، آج ہم نے تاریخ رقم کی اور آپ جانتے ہیں کیوں؟ آج پہلی بار بنگلادیش کی نمائندگی ہوئی اور یہ اعزاز ان کو ہی ملا“مقابلہ حسن میں نیپال، بھارت اور سرلنکا نے حصہ لیا جبکہ پاکستان نے مس یونیورس کے مقابلے میں شرکت نہیں کی تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس مس ورلڈ کا تاج بھارت کی طالبعلم منوشی چھلر کے سر پر سجایا گیا تھا جبکہ اس بار بنگلہ دیشی طالبعلم کے سر پر مس یونیورس کا تاج سجا ہے۔یہاں سے ثابت ہوتا ہے کہ پیشہ ور ماڈل و ایکٹریسز کی نسبت طالبعلم حسینائیں ورلڈ ٹائٹل زیادہ اپنے نام کرتی جا رہی ہیں۔

third, year, student, elected,as, miss universe, sushmeta sen, given, her, crownthird, year, student, elected,as, miss universe, sushmeta sen, given, her, crownthird, year, student, elected,as, miss universe, sushmeta sen, given, her, crown

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website