گیانا: ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Third ODI, West Indies won the toss and decided to bat
ویسٹ انڈیز کے شہر پروویڈنس میں کھیلے جارہے فیصلہ کن معرکے میں ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے گزشتہ میچ کے فاتح اسکواڈ کو برقرار رکھا گیا جب کہ ویسٹ انڈیز نے الزاری جوزف کی جگہ ویرا سیمی پرمال کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے ویسٹ انڈیز نے آخری مرتبہ 1991 میں پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے خلاف 26 سالہ ریکارڈ کا دفاع کرے گا یا ویسٹ انڈیز اس ریکارڈ کو مزید طویل ہونے سے روکے گا۔








