yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

چوروں کا راج زمین تو زمین خلا میں بھی

Yes 1 Webmaster July 21, 2015 1 min read
Space
Share this:
Space
Space

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
پیرس سے ایک خبرہے کہ خلامیں سفید بونا ستارہ اپنے قریبی ستارے کی گیس چراتے پگڑا گیا یہ خبر زمینی چوروں کے لئے تو حیرانگی کی باعث ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزابھی ہوگی کہ آج اِن سے وابستہ چوری کے شعبے نے اتنی ترقی کرلی ہے کہ خلاءمیں اِنسانوں کے آباد ہونے سے پہلے جس شعبے نے اپناکام شروع کیاہے وہ چوری کا شعبہ ہے اَب یہ اور بات ہے کہ یہ چوری کسی اِنسان نے نہیںکی ہے بلکہ خلامیں موجود ایک سفیدبونے ستارے نے اپنے ایک قریبی بڑے اور طاقتورستارے سے چوری کی ہے،یقیناخلاءمیں سفیدبونے ستارے کی چوری کے عمل سے ہرقسم کے زمینی چوروں کی ضرورحوصلہ افزائی ہوئی ہوگی کہ چلوچورایک زمین پر ہی موجود نہیں ہیں یہ خلاءمیں بھی کسی نہ کسی شکل میں موجود ہیں اور اپناکام اپنی خصلت اور عادت کے مطابق کررہے ہیں مگر کب تک…؟؟

ویسے تو اِس دنیا میں سب ہی چورہیں کوئی بڑاچورتوکوئی چھوٹاچور..کوئی چوری کرے خزانے کی توکوئی آنے دوآنے کی ..کوئی سفیدچورہے تو کوئی کالاچور..کوئی بوناچورہے تو کوئی لمباچور..چوری کوئی دائیں سے کرے تو کوئی بائیں سے …کوئی اُوپر سے چورتو کوئی نیچے سے چور..کوئی پیدائشی چور ہے توکوئی زمانے کے ہاتھوں چوربنایابنادیاگیاہے ..کسی کو مجبوری نے چوربنایا ہے تو کوئی شوق شوق میں چوربن گیاہے ..کوئی کام چور ہے تو کوئی کام کرکے بھی چوری کرتاہے ..اتناکچھ ہونے کے باوجود بھی کوئی خزانے کی چوری کرکے بھی بچ جاتاہے توکوئی ایک کوڑی کی چوری کرکے بھی سزاپاکر رسوائے زمانہ ٹھیرجاتاہے، اور کوئی قوم کی دولت لوٹ کربھی معاشرے کا سب سے باعزت اور باوقار شہری بن جاتاہے ..توکوئی کچھ نہ کرکے بھی چوربنادیاجاتاہے اِس کی نسلیں تاقیامت ذلیل وخواررہتی ہیں۔

الغرض یہ کہ آج ہمارے زمانے کے معاشروں میں رہنے والے چوروں جیسے اِنسانوں کے بنائے ہوئے چورجیسے قوانین بھی کتنے عجیب ہیں ..؟؟جس میں ایک رائی کے دانے کی چوری کرنے والے افراداور گروہوں کو تو سزاہوجاتی ہے مگر یہ کتنی افسوس کی بات ہے کہ بیس کڑوراِنسانوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے والے حکومتی اراکین اور سرکاری کارندے قومی دولت کو اپنی اپنی جھولیوں میں بھرلینے اور بیرون ممالک کھولے گئے اپنے بینک کھاتوں میں منتقل کرواکر بھی معتبر اور قابلِ احترام بنے پھرتے ہیں اور ہر بار قانون اورقانون نافذکرنے والے اداروںکی گرفت سے بچ نکلنے کے بعد دوبارہ قومی خزانے میں پڑی قوم کے خون پسینے سے کمائی گئی قومی دولت کو لوٹ کھانے کے حربے استعمال کرتے ہیں اور اِس طرح اِن کے ہاتھ مُلک و قوم کا باربارستیاناس کرکے بھی صاف اور اِن کے دامن بے داغ و بے نشان رہتے ہیں۔

Society
Society

یہ یقینا کتنا عجیب اتفاق ہے کہ میرے ملک اور میرے معاشرے میں قومی دولت لوٹنے اور قومی بینکوں سے اربوں کھربوں قرض لے کر معاف کروالینے اور بجلی و گیس اور ٹیلیفون کے ہزاروں ، لاکھوں، کڑوروں اور اربوں روپے کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے والے تو زمانے بھر میں مزے لوٹتے ہیں جبکہ دوسری طرف کئی دِنوں سے بھوک و افلاس کا ماراکوئی ننگابھوکا اپنی بھوک مٹانے اور زندہ رہنے کے لئے کہیں سے ایک روٹی اپناپیٹ بھرنے کے لئے چوری کرلے تو میرے مُلک اورمیرے دیس کے 20 کڑور غریبوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے اور قومی دولت لوٹ کھانے والوں کے ہاتھوں بنائے گئے قوانین میں ایک روٹی چورکو قانون کے رکھوالے پکڑکرسالوں سلاخوں کے پیچھے قیدکرکے چوری کی سزادے دیتے ہیں اور اِس بھوکے پیاسے کو معاشرے میں چوربناکر پیش کرتے ہیں جبکہ یہی قانون اور اِس کے نفاز کے ذمہ دارادارو ں کے اہلکار ہی ہوتے ہیں جو کرپٹ مافیااور قومی دولت کو لوٹنے والوں کا بال بھی بیگانہیں کرتے اور نہ ہی کسی کو کرنے دیتے ہیں اُلٹااِنہیں قانون اور اپنی گرفت سے آزادکرنے اور کرانے کے خاطر اِنہیں بیرونِ ممالک روانگی میں معاون ومددگاربھی ثابت ہوتے ہیں۔

جبکہ یہی قانون کے ہی رکھوالے ہوتے ہیں جو بھوک مٹانے کے خاطر ایک روٹی کی چوری پر کسی غریب و بے کس ومجبورکوعقاب سی تیزی دکھاکر پکڑلیتے ہیں اور اِسے قانون کی گرفت میںلاکر چوری کی سزادلوادیتے ہیںآج یہ وہ لمحہ فکریہ ہے جِسے میرے مُلک، میرے معاشرے اور میری تہذیب کے ہر فردکو سنجیدگی سے سوچناچاہئے اور ایک ایسادائمی لائحہ عمل اور ایسی قانونی سازی کرنی چاہئے جس میں ایک روٹی چوراور قومی دولت لوٹنے والے بھی سب برابرکے چورتصورکئے جائیں اور قومی دولت کی چوری کرنے والے بھی اتنی ہی سزااور ذلت رسوائی کے حقدارٹھیرائے جائیں جتنی کہ آج مُلکِ پاکستان کے قانون کے مطابق ایک روٹی چوری کرنے پرکوئی غریب اور بھوکا مجبورو بے کس سزااور معاشرے میں رسوائی کا حقدار ٹھیرا دیا جاتا ہے۔

بہرکیف .. !خلاءمیں سفیدبونے ستارے کی اپنے ساتھی بڑے ستارے کی گیس چرانے کی خبرکے آجانے کے بعد ایسالگتاہے کہ اَب جیسے ہماری دنیاکے چھوٹے موٹے (یعنی کہ مجبورو بے کس کسی روٹی چور) زمینی چوروں کو زیادہ پریشان ہونے یا اپنی خصلت یا فطرت پر پشیمان ہونے اور اِپنے معاشرے کے( نیک سیرت وہ اِنسان جو کسی بھی حوالے سے کہیں سے بھی چورنہیں ہیںاِن) لوگوں کے سامنے اپنی چوری کی عادات پر اپنی سُبکی محسوس کرنے کی کوئی ضرورت باقی نہیں رہے گی اور رہی بات چوری پرقانونی گرفت میں آکر سزاپانے کی تو وہ تو ملے گی(اَب یہ اور بات ہے..؟؟ کہ ہمارے یہاں بڑے یعنی کہ حکومتی چوروں اور قومی خزانے اور مُلک کے بیس کڑورعوام کے حقوق اور اِن کے خون پسینے کی کمائی کو لوٹ کھانے اور بیرون ممالک کے بینکوں میں اپنے اور اپنے خاندان کے قریبی رشتے داروں کے ناموں سے کھولے گئے کھاتوں میں قومی دولت منتقل کرنے والوں کو پکڑنے کا رواج جیسے ختم ہوگیاہے۔

General Raheel Sharif
General Raheel Sharif

مگر آج قوم کو یہ امیدہ ے کہ جنرل راحیل شریف کی ملک سے دہشت گردی ،کرپشن مافیا، اور قومی دولت لوٹ کھانے والوں کے خلاف اٹھائے گئے اَبتک کے اقدامات اور نیب اوراِس جیسے دوسرے قومی احتساب اداروں کے متحرک ہوجانے کے بعدقومی دولت لوٹنے اور کرپشن مافیاکو جلدکیفرکردارتک پہنچادیاجائے گااور مُلک کو ناسورنماکرپشن مافیااور قومی دولت کو لوٹ کھانے والوں سے پاک کردیاجائے گا) کیوں کہ زمین پر بسنے والے اِنسانوں کے ہر معاشرے میں زمینِ خداپر صاف سُتھرے انداز سے زندگیاں بسرکرنے اور کرانے کے لئے اپنے قوانین وضع ہیں ہے جن میںکسی بھی قسم کی غلطی اور خلافِ ضابطہ اور غیرقانونی عمل ا و رحرکت وحرکات کرنے والے قانون کی گرفت میں ضرورآتے ہیں اور سزابھی پاتے ہیں جبکہ اِس حقیقت سے بھی انکارنہیں ہے کہ ہرزمانے کے ہر معاشرے اور ہرتہذیب میں بیچارے یہی اِنسان نماچورموجود رہے ہیں اور اِنہیں اپنے کرتوتوں کی ہر زمانوں کے لحاظ سے سزائیں بھی ملتی ہیں اوراِن چوروں کو اپنی چوری کی عادات و حرکات پر بعد میں اپنے معاشرے میں سُبکی بھی اُٹھانی پڑتی ہے۔

بہرحال..! اَب ہماری دنیا کے معاشروں میں موجود چھوٹے موٹے چوروں کوبھی اپنا سینہ پھولاکر اور گردنیں تان کر چلناچاہئے کہ اَب زمینی چوروں جیسی خصلت والے عناصرنہ صرف زمین پر موجود اور متحرک ہیں بلکہ اَب توکسی بھی شکل میں چورخلاتک بھی پہنچ چکے ہیں گویاکہ آج اگرآپ اپنی دنیااور اپنے معاشرے اور اپنی سوسائٹی کا جائزہ لیں تو آپ کے اردگردموجود ظاہر و باطن چوروں یا چوروں جیسی خصلت کے حامل عام و خاص افرادو اشخاص چوری کی لت میں پڑے نہ صرف زمین پر اپنے کاموں میںمصروفِ عمل دکھائی دیں گی بلکہ اَب تو آپ سمیت اُنہیں بھی جو چوری کی عادت میں مبتلاہیں اِن لوگوں کو بھی اِس خبر سے یہ لگ پتاجائے گا کہ آج کی زمینی دنیامیں چوراور چوروں نے خلامیں بھی کسی نہ کسی شکل میں اپنے دائرہ کار کو وسعت دے دی ہے آپ جس کا اندازہ اُس خبرکی تفصیل سے ضرورلگاپائیں گے جس کا میں اول سطرمیں ذکر کر چکا ہوں۔

خبرکی تفصیل کچھ یوں ہے معلوم ہواہے کہ ” زمین سے کوئی 730نوری سال کی مسافت پر موجودایک انتہائی کثافت کا حامل ایک سفیدبوناستارہ موجودہے جو اپنے ایک ساتھی ستارے کو آہستہ آہستہ (ایسے ہی جیسے کہ ہمارے یہاں گزشتہ 68سالوں سے کبھی کوئی جمہوریت کے نام پر تو کبھی کوئی آمریت کا ڈنڈاچلاکر قومی دولت اور قوم کے غریبوں کے حقوق کو ہڑپ کررہاہے اور باری باری سے ہر بار آسانی سے مزلے لوٹ کر چلتابنتاہے اور ہر مرتبہ بیچارے غریب عوام ہاتھ ملتے اور اپنے چہرے پر بھنبھناتی مکھیاں ہکاتے رہ جاتے ہیں) نگل رہاہے خیال کیاجاتاہے کہ یہ دونوں ستارے ایک ثنائی نظام (جیسے ہمارے یہاں ایک جمہوریت دوسراآمر یا آمریت کے دلدادہ نظام لوگ پائے جاتے ہیں جن کے چکرمیں ہر بارعوام ہی پسے ہیں اور پستے ہی رہیںگے )کا حصہ ہیں جن میں سے ایک بوناستارہ ہے جبکہ دوسراعام ستارہ ہے۔

Guyana
Guyana

ستاروں کے اِس ثنائی نظام کو Gaia 14 aae کانام دیا گیا ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اِسے یورپی خلائی ایجنسی کے سیارے گائیانے اگست 2014 میں تلاش کیا تھا جس کے بارے میں یورپی خلائی ایجنسی کا کہناہے کہ پہلی مرتبہ اِس کی نشاندہی تب ہوئی جب ایک ہی دن میں یہ پہلے سے پانچ گنازیادہ روشن ہوگیاجب اِس پر تحقیقات کی گئیں تو پتہ یہ چلاکہ سفیدبوناستارہ اپنے نارمل ساتھی ستارے کی گیس چرارہاتھا دراصل اِس ستارے کی انتہائی کثافت کے باعث اِس کی قوت تجازب کے زیراثرساتھ والے ستارے کی سطح پر ایک بڑے غبارے کی طرح اُبھارپیداہوگیاتھاجس کے بارے میں یہ خیال کیاگیاہے کہ یہ ا‘بھار بونے ستارے کی جانب کھنچ رہاہے یوں سفیدبونے ستارے کی قوت تجازب کا پتہ اِس امرسے چلایاگیاہے کہ اِس کے چائے کے چمچے جتنے مجمکے مادے کا وزن ایک ہاتھی کے برابرہوسکتاہے چنانچہ اِسی وجہ سے کم وبیش زمین کے حجم کا حامل یہ ستارہ ہمارے سورج سے 125گنابڑے ستارے کے مادے کو اپنی جانب کھینچ رہاہے۔“

توقارئین حضرات..!!آپ نے پڑھا، سمجھااور عقل کی آنکھ سے دیکھاکہ چور ہماری زمین کا ہویا خلاءکا …چورچورہی ہوتاہے..چھوٹاہویابڑا، بوناہویالمبا..وہ دوسروں کے لئے دردِ سرہی بنارہتاہے ،ایسے ہی جیسے کہ خلاءمیں ایک چور سفیدبونے ستارے نے اپنے ساتھی ستارے کی گیس چراکر اِسے خالی کردیاہے اور موٹاہوکر مزلے لوٹ رہاہے اور جبکہ اِس کا ساتھی ستارہ بونے چورستارے کی حرکت پر کفِ افسوس کے کچھ نہیں کررہاہے یکدم ایسے ہی جیسے کہ ہمارے مُلک میں ہماری حکومتوں اور ہمارے ایوانوں اور ہمارے قومی اداروں میں اہم عہدوں پربیٹھے کرپٹ مافیا اورکرپشن کی گھٹی میں لت عناصر قومی دولت لوٹنے اور بیس کڑور پاکستانیوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈال کر مُلک کو کھوکھلا کر دیا ہے۔

قومی اداروں کے کرپٹ افسران اور اراکین پارلیمنٹ نے قومی خزانے سے چوری چوری کرکے اِسے خالی کردیاہے اورخودتو مزے لوٹ لوٹ کرموٹے ہورہے ہیں جبکہ بیس کڑورپاکستانیوں کو بے ریارومددگار چھوڑیاہے اَب اِن کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچاناچاہئے اور اِن سے مُلک و قوم کو نجات دلانے کے خاطر جنرل راحیل شریف کو اُس حد تک ضرورجاناچاہئے جہاں مُلک اور قوم کو لوٹ کھانے والے کرپٹ حکمرانوں، سیاستدانوں اور دہشت گرد عناصر کے چودہ طبق روشن ہو جائیں کیوں کہ آج قوم کو جنرل راحیل شریف سے بڑی اُمیدیں وابستہ ہیں اور موجودہ حالات اور لمحات میںساری پاکستانی قوم جنرل راحیل شریف کی جانب دیکھ رہی ہے اور یہ سمجھ رہی ہے کہ جنرل راحیل شریف ہی قوم کو ماضی و حال اور مستقبل کے ایسے بہت سے کرپٹ حکمرانوں ، سیاستدانوں اور قومی اداروں کے کرپٹ افسران اور کرپٹ مافیااور عناصر سے نجات دہندہ ثابت ہوں گے۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر : محمداعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pen Writing
Previous Post قلم سے دوستی
Next Post میاں نواز شریف نے کشمیر کے مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروانے کی بھرپور کوششیں کیں ہیں۔ ریاض پاپا
Nawaz Sharif

Related Posts

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026
Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years

62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے

May 16, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.