counter easy hit

اسے کہتے ہیں حقیقی تبدیلی۔۔۔ وزیر اعظم عماسے کہتے ہیں حقیقی تبدیلی۔۔۔ وزیر اعظم عمران خان کرپٹ وزراء کے خلاف کیا کارروائی کرنے والے ہیں؟ جان کر آپ کپتان کو دینے پر مجبور ہو جائیں گےران خان کرپٹ وزراء کے خلاف کیا کارروائی کرنے والے ہیں؟ جان کر آپ کپتان کو دینے پر مجبور ہو جائیں گے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سابق کرپٹ وزراء کے خلاف وفاقی وصوبائی وزراء کو ٹاسک سونپ دیا۔ وزرات قانون نے وزیراعظم کی ہدایت پر احتساب کے لیے مسودہ تیار کر لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی اور صوبائی وزراء کو کرپشن کرنے والوں ،

کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی۔ وزیراعظم نے وفاقی و صوبائی وزراء کو اہم ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزراء کی کرپشن کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔سابق وزراء جنھوں نے ملک کا پیسہ لوٹا ان کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے گی۔ملک کو لوٹنے والوں کا پیسہ واپس لا کر عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ کیا جائے گا۔وزارت قانون نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرمسودہ بھی تیار کر لیا ہے جسے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کیا جائے گا اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد مسودہ کے مطابق کرپٹ سیاستدانوں کا احتساب کیا جائے گا۔واضح رہے گذشتہ روز عمران خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ کرپشن کے پیسے کی نشاندہی کرنے والوں کوریکوری پر 20فیصد دینے کا قانون لے کر آرہے ہیں ،کرپٹ افراد سے کوئی این آر او نہیں ہوگا ، کرپشن میں ملوث کسی ایک شخص کو بھی نہیں چھوڑا جائے گا، شکر کریں نیب میرے نیچے نہیں ، اگر ایسا ہوتا اب تک کم از کم 50بڑے مرغوں کو جیل میں ڈال چکا ہوتا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پتہ ہے کہ مزید کن کن لوگوں کے نام کرپشن میں سامنے آنے والے ہیں،نیب کی رفتار سست ہے ،ہم نے لوٹا ہوا پیسہ نکلوانا ہے اور اس کیلئے چیئرمین نیب کو جس طرح کی مدد چاہیے ہم دینے کے لئے تیار ہیں۔ جبکہ دوسری جانب پارلیمانی سیکریٹری فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعد رفیق کی گرفتاری کا عندیہ دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ریلوے کےپارلیمانی سیکرٹری فرخ حبیب کی ریلوے ہیڈکوارٹرز میں میڈیا سے گفتگو کی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آشیانہ اسکیم اسکینڈل میں سعدرفیق شہبازشریف کی سمجھوتہ ایکسپریس ہیں۔ خواجہ سعدرفیق اوران کےبھائی جلد نیب کےمہمان بننے والے ہیں ۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی تنہائی دورہونے والی ہے۔