counter easy hit

صدر مملکت کا 50 لاکھ کا ناشتہ،عارف علوی نے رسیدیں بھی دکھا دیں، لیکن عمران خان ان کے ساتھ کیا کرنے والے ہیں؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدر عارف علوی کا 50 لاکھ کا ناشتہ،وزیر اعظم نے وضاحت مانگ لی۔صدر مملکت نے ناشتے کے بل کی رسیدیں دکھا دیں جو انکی ذاتی جیب سے ادا ہوئی تھیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں صدر عارف علوینے اسکردو کا دورہ کیا۔ صدر مملکت عارف علوی کا دورہ خبروں کی بھی زینت بنا،

ایک اخبار کے مطابق اسکردو انتظامیہ کو 50لاکھ میں پڑا۔مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں تبدیلی بس نام کی حد تک ہی محدود ہو کر رہ گئی ہے،صدر مملکت عارف علوی جب اسکردو کے دورے پر پہنچے تو آفیسران بالا دفاتر سنسان ہو گئے۔اور لگژی گاڑیوں کا ایک سمندر امڈ آیا۔ اور شنگریلا کو مکمل طورپر سیل کر دیا گیا۔صدر مملکت عارف علوی کے اس دورے پر 50 لاکھ روپے خرچ آیا۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ صدر عارف علوی نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ بین الاقوامی تفریح گاہ شنگریلا پہنچے جہاں انہوں نے اہل خانہ کے ہمراہ ہی ناشتہ کیا۔صدر کے دورے کو کامیاب بنانے کے لیے گلگت بلتستان کی حکومت داؤ پر لگ گئی۔اس موقع پر لگژی گاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی اور شنگریلا کو مکمل طورپر سیل کر دیا گیا جس کے بعد صدر کا صرف ناشتہ ہی انتظامیہ کو 50 لاکھ میں پڑا۔ صدر مملکت بذریعہ ہیلی کاپٹر گلگت روانہ ہوئے۔