counter easy hit

کراچی میں اسلحے کے بڑے ذخیرے موجود ہیں، آئی جی

کراچی: آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحے کے بڑے ذخیرے موجود ہیں۔

There are large reservoirs of weapons exist in Karachi, IGاے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اسلحے کے بڑے ذخیرے موجود ہیں ماضی میں ایک بڑا ذخیرہ نائن زیرو سے برآمد ہوا تھا اس طرح کے مزید ذخیرے ہوسکتے ہیں اسلحے کی برآمدگی کے حوالے سے کارروائیاں جاری ہیں وہ بدھ کے روز پولیس رولز میں ترمیم سے متعلق سندھ اسمبلی میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔

آئی جی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ علمائے کرام سے مکمل طور پر سیکیورٹی واپس نہیں لی گئی صوبے میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات نئے نہیں تاہم یہ اب اجاگر اب زیادہ ہورہے ہیں پولیس ایسے واقعات کے تدارک کے لیے کام کررہی ہے بچوں کا مسئلہ انتہائی حساس ہے سندھ حکومت نے خواتین کے تھانوں میں تبدیلیاں کی ہے ملزمان کو سزائیں دی جارہی ہیں کل شہر میں اغوا کی واردات ہوئی پولیس نے بروقت کارروائی کی اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے سے جرائم جڑ سے ختم کرنا ممکن نہیں ہے مجھے علم نہیں کہ سندھ حکومت میرے اختیارات کم کررہی ہے اغوا برائے تاوان کے لیے ایران اور افغانستان فون کالز آتی ہیں تاہم ایسی تمام کالز درست نہیں ہوتی۔