counter easy hit

پنجاب میں میڈیکل اسٹورز کی ڈرگ ایکٹ کیخلاف ہڑتال

لاہور: پنجاب بھر کے میڈیکل اسٹورز مالکان نے ڈرگ ایکٹ 2017 کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کردی جس کے باعث مریضوں کو ادویات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

Strike against drug act of medical stores in Punjabلاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کے خلاف فارما سیکٹر نے احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے ہڑتال کردی۔ لاہور، ملتان، حافظ آباد، کمالیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، راجن پور، جہانیاں، سوہاوہ سمیت مختلف شہروں میں میڈیکل اسٹورز مالکان سراپا احتجاج ہیں۔ دکانیں بند ہونے اور ادویات کی عدم دستیابی کی وجہ سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

فیصل آباد میں بھی کیمسٹ اینڈ ڈرگ ایسوسی ایشن نے ہڑتال کر دی، شہر بھرکے اسٹورز اور فارمیسی پوائنٹس بند ہیں۔ کندیاں، چشمہ، پپلاں، ہرنولی، بھکر، بہاولنگر سمیت ضلع بھر میں بھی میڈیکل اسٹورز اور فارمیسی پوائنٹس کی ہڑتال جاری ہے۔ واضح  رہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017 کے تحت میڈیکل اسٹور میں ہر وقت ایک ماہر فارماسسٹ کی موجود گی لازمی قرار دی گئی ہے اور میڈیکل اسٹور میں گندگی پر بھی سزا ہوگی۔