counter easy hit

شائقین کو افسردہ کر دینے والی بریکنگ نیوز آ گئی

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاکستان کپ کے دوسرے میچ میں خیبرپختونخوا نے دفاعی چیمپئن فیڈرل ایریا زکو 3وکٹوں سے شکست دیدی۔پنڈی کرکٹسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں فیڈرل ایریازکی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور 45.3اوورز میں 269رنز بناکرپوری ٹیم آﺅٹ ہوگئی، اسراراللہ 77، محمدنواز62اور احمدشہزاد 56رنز کیساتھ نمایاں رہے مرد میدان وہاب ریاض نے 5کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔خیبرپختونخوا کی ٹیم نے آخری اوور کی چوتھی گیند پر 7وکٹیں گنوا کر274رنز کیساتھ فتح اپنے نام کی۔عادل امین 70اور محمدسعد 64رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔ ثمین گل نے 3، بلال آصف اورضیا الحق نے 2،2وکٹیں حاصل کیں۔آج ٹورنامنٹ کے تیسرے روز سندھاوربلوچستان کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔وہاب ریاض کی اس عمدہ پرفامنس کے بعد فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،26 سالہ فاسٹ بولر کی بولنگ فارم مایوس کن حد تک خراب ہے، 18 جون 2017 ءکو اوول میں بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد سے اب تک 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ 9 میچوں میں محمد عامر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔اس وقت پاکستان ٹیم میں جنید خان، عثمان شنواری اور محمدحسنین جیسے باﺅلرز موجود ہیں جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت انتہائی مشکل ہوتی جارہی ہے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے،26 سالہ فاسٹ بولر کی بولنگ فارم مایوس کن حد تک خراب ہے، 18 جون 2017 ءکو اوول میں بھارت کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فائنل کے بعد سے اب تک 14 ون ڈے انٹرنیشنل میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں جب کہ 9 میچوں میں محمد عامر کوئی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔اس وقت پاکستان ٹیم میں جنید خان، عثمان شنواری اور محمدحسنین جیسے باﺅلرز موجود ہیں جس کے بعد ان کی ورلڈ کپ سکواڈ میں شمولیت انتہائی مشکل ہوتی جارہی ہے