counter easy hit

عمران خان کے ہاتھوں میں پاکستان غیر محفوظ ۔۔

لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نےایک بار پھر عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا و کہتے ہیں کہ پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے۔ لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسد عمرپاکستان کےدیوالیہ ہونے کا بیان دے کر ملک دشمن قوتوں کو خوش کر رہے ہیں، وزیرِ خزانہ کے بیان کے بعد کون یہاں سرمایہ کاری کرے گا، پاکستان عمران خان کے ہاتھوں میں غیر محفوظ ہے۔خواجہ سعد رفیق کا میڈیا سے گفتگومیں مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی باگ ڈور نااہلوں کے ہاتھ آگئی، پاکستان نہ پہلے دیوالیہ ہوا، نہ اب ہو گا، اسد عمر خود پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا اعلان کررہے ہیں، ان کا ایجنڈا کیا ہے۔خواجہ سعد رفیق نےکہا کہ موجودہ حکومت مہنگائی کرکے عوام کی چیخیں نکلوا رہی ہے،جو انہیں لے کر آئے، وہ بھی پچھتا رہے ہیں۔ عمران خان نے کہا تھا کہ انہیں رُلاؤں گا، وہ ہر پاکستانی کو رُلا رہے ہیں، نئے پاکستان میں غریبوں کےلیے آہوں اور سسکیوں کے سوا کچھ نہیں ہے۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سلمان رفیق نےکہا کہ موجودہ حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں100 فیصد اضافہ کردیا، غریب لوگ ادویات نہ ہونے کی وجہ سے مر رہے ہیں۔واضح رہے کہ نیب عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتےہوئے انہیں 18 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دے دیا ہےیاد رہے کہ پیراگون سٹی کیس میں گرفتار سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی خواجہ سلمان رفیق کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر نیب عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔نیب عدالت کے جج سید نجم الحسن بخاری کے روبرو سعد رفیق اور سلمان رفیق کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کیے گئے اور جوڈیشل کمپلیکس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو خاردار تاریں لگا کر سیل کردیا گیا۔