counter easy hit

شہر اور نواحی علاقوں میں ڈکیتی چوری کی کئی وارداتیں ہوئیں

theft, robbery

theft, robbery

شیخوپورہ(زاہد اعوان)شہر اور نواحی علاقوں میں ڈکیتی چوری کی کئی وارداتیں ہوئیں ، خالد ٹاؤن مانانوالہ میں نقب زنوں کا گروہ محنت کش تنویر حسین کے گھر کے تالے توڑ کر وہاں سے 1 لاکھ 62ہزار روپے اور موٹر سائیکل نکال کر لے گیا، لاہور روڈ پر منڈیالی کے نزدیک چار ڈاکو مقامی شہری محمد افضل سے چار موبائل فونز اور 41سو روپے چھین کر فرار ہوگئے، بٹر روڈ پر چار ڈاکو محنت کش عبدالعزیز سے 43ہزار روپے مالیت کا کپڑا اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، قصبہ مریدکے میں نوجوان کوثر عزیز کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، گاؤں ورن میں ایک نجی موبائل فون کمپنی کے ٹاور سے سکیورٹی گارڈ احسان کو 4 کار سواروں نے یرغمال بنالیا اور وہاں سے لاکھوں روپے مالیت کی 12 بیٹریاں نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے ،تھانہ فیکٹری ایریاکے علاقہ بیگم کوٹ ڈار چوک کے قریب دومسلح ڈاکوؤں نے ملک سخاوت سے پانچ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون چھین لیا، تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ ٹوکریانوالہ بازار سے نامعلوم چور اشفاق کی موٹرسائیکل چوری کرکے لے گئے ،جناح پارک میں ایک فاسٹ فوڈ شاپ کے باہر سے جیب تراش غلام مصطفی کا قیمتی موبائل نکال کر رفو چکر ہوگیا، محلہ اپر گھنگ روڈ میں تین ڈاکو نوجوان احمد رضا سے چار ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے۔