counter easy hit

یوم تکبیر کے موقع پر شیخوپورہ میں بھی مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا

Sheikhupura on grant

Sheikhupura on grant

شیخوپورہ(زاہد اعوان)یوم تکبیر کے موقع پر شیخوپورہ میں بھی مختلف مقامات پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا ، ضلعی صدر محمد عارف خان سندھیلہ کی رہائشگاہ مسلم لیگ ہاؤس میں منعقد ہونیوالی یوم تکبیر کی تقریب میں مقامی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ملکی سلامتی و تحفظ اور وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی صحت یابی کیلئے خصوی دعائیں کی گئیں اور یوم تکبیر کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا جبکہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد عارف خان سندھیلہ ایم پی اے ، رانا محمد آصف، چوہدری بشیر گادی اور احسان الحق انصاری نے کہا کہ یو م تکبیر پا کستا ن کا قا بل فخر اعزا ز،بقا ، سلا متی اور تحفظ کا ضامن ہے،اللہ تعا لی نے قا ئد مسلم لیگ (ن) محمد نو ا ز شر یف کو یہ جرا ت دی کہ انہو ں نے صر ف ایک فیصلے سے نہ صر ف عا لم اسلا م بلکہ دنیا بھر میں پا کستا ن کے وقا ر میں اضا فہ کیا ،و طن عز یز کی تا ر یخی تر قی میں پا کستا ن مسلم لیگ (ن) کے کا ر کنو ں کا خو ن پسینہ شا مل ہے ۔ وفا دا ر اور قا بل اعتماد کا ر کن مسلم لیگ (ن) کا قیمتی اثا ثہ ہیں ،ملکی تعمیر و تر قی کے لیے فیصلہ سا زی کے عمل میں ان کی خو ا ہشا ت کا احترا م کیا جائے گا ۔ انہو ں نے اس امر کا بھی اظہار کیا کہ شیخوپورہ کی دھر تی نے پا کستا ن مسلم لیگ سے ہمیشہ وفا دار ی نبھا ئی اور تا ریخ گو اہ ہے کہ یہاں کی عوام (ن) لیگ کی قیادت سے وفا نبھا نا خو ب جا نتی ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ حکو متیں تو آنی جا نی ہیں لیکن پا کستا ن کی بقا اور سلا متی اور اس کی ترقی و خو شحا لی سب سے مقد م ہے جس کیلئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی مثالی جدوجہد قوم کے سامنے ہے، علاوہ ازیں رات گئے جہاز چوک میں میاں جاوید لطیف ایم این اے کی قیادت میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی کثیر تعداد سمیت سینکڑوں کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے میاں جاوید ایم این اے نے کہا کہ 28مئی پاکستان کی سیاسی اور دفاعی تاریخ کا اہم ترین دن ہے اور پوری قوم کیلئے یہ دن باعث مسرت و افتخار ہے کیونکہ اس دن اسلامی دنیا کے اس عظیم ملک نے تمام تر دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کرکے ایک نئی تاریخ رقم کی اوروزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں28مئی 1998 ء کو پاکستان کے اس تاریخی کارنامے سے پوری قوم کا سرفخر سے بلند ہوا۔انہوں نے کہا کہ یوم تکبیر قومی امنگوں کا ترجمان اور ملی یکجہتی کا تاریخ ساز دن ہے جب وزیر اعظم محمد نواز شریف نے تمام تر دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایٹمی دھماکے کئے اورپا کستان کو ایٹمی قوت بنا کراس کے دفاع کو ناقابل تسخیربنا یا اور آج کوئی بھی پاک وطن کے خلاف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا۔ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا کریڈٹ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی ولولہ انگیز اور جرات مند قیادت کو جاتا ہے جنہوں نے اس ضمن میں تمام تر دباؤ کونظر انداز کرتے ہوئے ایٹمی دھماکے کر کے ملک کے دفاع کو ہمیشہ کیلئے ناقابل تسخیر بنا دیا ، دریں اثناء صدر مسلم لیگ (ن) ورکرز ایکشن کونسل امجد نذیر بٹ کی رہائشگاہ کشمیر منزل غلہ منڈی سمیت دیگر لیگی رہنماؤں کی اقامت گاہوں پر یوم تکبیر کی تقاریب کا اہتمام کیا گیا جن میں کیک کاٹے گئے اور ملکی سلامتی و ترقی کی دعائیں مانگی گئیں ۔