counter easy hit

نوجوان نے کراچی میں عمران خان کو “پان” کھانے کی آفر کر دی، کپتان کے جواب نے ہر کسی کو حیران کر دیا

کراچی; عمران خان کو دیکھتے ہی کراچی کے نوجوان نے کپتان کو “پان” کھانے کی آفر کر دی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کراچی کے دورے پر گئے تھے۔۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں عوام کا ایک

ہجوم دکھایا جا رہا ہے جو کپتان عمران خان کی آمد کا سنتے ہی گھروں سے باہر نکل آئے ہیں۔ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ یہ علاقہ لیاری کا ہے۔جہاں کچھ روز پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کی ریلی پر شدید پتھراؤ کیا تھا۔اور لیاری کی عوام نے پیپلز پارٹی کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔تاہم لیاری والوں نے عمران خان کا خوب استقبال کیا۔لوگ عمران خان کے قافلے میں شامل ہوتے گئے۔جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے جھنڈے بھی لہرا رہے تھے۔اس دوران ایک نوجوان نے عمران خان کو دیکھتے ہی “پان” کھانے کی پیشکش کر ڈالی اور کہا کہ خان صاحب پان کھائیں گے؟۔تو عمران خان نے جواب دیا کہ ہاں میٹھا پان کھاؤں گا۔یاد رہے کچھ روز قبل جب سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کراچی کے دورے پر گئے تھے اور وہاں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔تو اس دوران وہ کراچی کے عوام کا دل دکھا بیٹھے تھے۔شہباز شریف کے پان کھانے والوں سے متعلق بیان نے کراچی کی عوام کو شدید مایوس کیا۔۔شہباز شریف نے کراچی میں پان کھانے والوں پر تنقید کی۔اس حوالے سے سوشل میڈیا صارفین نے بھی شہباز شریف پر تنقید کے

نشتر برسائے ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کراچی آئے تو عوام نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔ بدلے میں شہباز شریف نے اہل کراچی کی تضحیک کی۔ ۔۔شہباز شریف نے کراچی کو “کرانچی” کہہ کر اہل زبان کا مذاق اڑانے کی کوشش کی۔اہل کراچی کو “پان” کا طعنہ دیکر شہباز شریف نے طنز کے نشتر برسائے۔جب کہ پان ہماری ثقافت کا حصہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website