counter easy hit

انتخابات سے قبل سیاسی ماحول میں گرما گرمی ۔۔۔عمران خان آج پاکستان کے کس شہر میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا لہو گرمائیں گے ؟ تازہ ترین خبر آ گئی

چارسدہ ; پاکستان تحریک انصاف آج چارسدہ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، عمران خان جلسے میں کارکنوں سےخطاب کریں گے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے انتخابی مہم کے سلسلے میں طوفانی دورے جاری ہے ، عمران خان آج چارسدہ جائیں گے ، اس سلسلے میں جلسے کے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے جلسہ گاہ کو پارٹی پرچموں اور بڑے بڑے بینروں سے سجا دیا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں 50 ہزار سے زائد کرسیاں لگائیں گئیں ہیں اور 80 فٹ لمبا اور 20 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کر لیا گیا ہے۔عمران خان جلسے میں کارکنوں کا لہو گرمائیں گے۔گزشتہ روز اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کو صوبہ بنانے کی ضرورت نہیں بلکہ اسے میٹروپولیٹن بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے، صوبے کی ضرورت تو پنجاب میں ہے، جہاں کی آبادی تین صوبوں کے برابر ہے اورستاون فیصد بجٹ لاہور پر خرچ کیا جارہا ہے۔کراچی میں مختلف مقامات پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ باریاں لینے والے آئندہ پانچ سال بھی عوام کے لئے کچھ نہیں‌ کریں گے، 25 جولائی فیصلے اور کراچی کو روشنیوں کا شہربنانے کا دن ہے، مسیحی برادری اور دیگر اقلیتیں بھی الیکشن میں بھرپورشرکت کریں۔پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ جو لوگ نظام کو تباہ کرتے ہیں، وہ کبھی اسے ٹھیک نہیں کرسکتے، سندھ پولیس کے نظام کو تباہ کرنے والے خود اسے ٹھیک نہیں کریں گے، کرپشن انتہا کی ہوئی، نظام پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔

جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کا فیصلہ کچھ دن کے لیے موخر کرنے کی استدعا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، ساری قوم اس کی منتظر ہے۔2 روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانگی سے قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ نواز شریف آسمان سے نہیں اترے کہ ان کے لیے الگ قانون ہو۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پہلے جھوٹ بولا گیا اور پھر وقت کا ضیاع کیا گیا، لہذا فیصلے میں تاخیر کی کوئی ضرورت نہیں ہے، ساری قوم فیصلے کی منتظرہے۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ محفوظ کر رکھا ہے، جو جمعہ 6 جولائی کو سنایا جائے گا۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ کینسر کے مرض میں مبتلا اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لیے اِن دنوں لندن میں موجود ہیں، جو وینٹی لیٹر پر ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔گزشتہ روز لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے احتساب عدالت کے فیصلے سے قبل پاکستان نہ جانے کا عندیہ دیتے ہوئے استدعا کی تھی کہ احتساب عدالت کچھ دن کے لیے فیصلہ موخر کردے.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website