counter easy hit

دنیا کی کم عمر ترین ارب پتی لڑکی

الیگزینڈر اینڈرسن کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں

The world's youngest billionaire girl

The world’s youngest billionaire girl

لاہور: یہ بات تو سچ ہے کہ جو لوگ امیر ہوتے ہیں ان کے شوق بھی نوابی ہوتے ہیں الیگزینڈر اینڈرسن دنیا کی سب سے کم عمرارب پتی لڑکی ہے اور خاص بات یہ ہے کہ اس لڑکی کے شوق دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔
اینڈرسن کی عمر 19 سال ہے اسے گھڑسواری کا بہت شوق ہے ، اسی لئے ذاتی طور پر 1.2 ارب ڈالر کے اثاثے رکھنے کے بعد بھی اینڈرسن اپنے گھر میں اپنے گھوڑے کے ساتھ زیادہ نظر آتی ہیں ۔ الیگزینڈر اینڈرسن کا تعلق ناروے سے ہے اور وہ اپنے ملک کی نویں امیر ترین شخصیت ہیں، ناروے کا یہ پورا خاندان اعلیٰ نسل کے گھوڑے پالنے کے حوالے سے مشہور ہے۔
اینڈرسن مسلسل سوشل میڈیا پر گھڑ سواری کی تصاویر پوسٹ کرتی رہتی ہیں جبکہ ساتھ ہی انہیں باہر گھومنے اور مذاق کرنے کا بھی شوق ہے ۔ وہ جرمنی میں رہتی ہیں۔الیگزینڈر اینڈرسن اور ان کی بہن کیتھرینا کو ان کے باپ جوہان اینڈرسن نے اپنی خاندانی کمپنی کے 42-42 فیصد حصے کا مالک بنایا ہے۔فوربزمیگزین کی جانب سے جاری امیر لوگوں کی فہرست میں اینڈرسن 1476 ویں نمبر پر ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website