counter easy hit

دنیا کے قدیم ترین جوڑے نے شادی کی 90 ویں سالگرہ منا ڈالی

 celebrating the 90 th anniversary

celebrating the 90 th anniversary

بھارتی علاقے سے تعلق رکھنے والا یہ جوڑا انگلینڈ کے شہر بریڈ فورڈ میں رہتا ہے ۔ شوہر کرم کی عمر 110 برس اوراس کی بیوی کرتاری چند کی عمر 103 برس ہے ۔
بریڈ فورڈ ( نیٹ سپیشل ) عالمی میڈیا کے مطابق دونوں نے آج سے 90 برس قبل گیارہ دسمبر 1925 میں پنجاب میں ایک روایتی انداز میں اس وقت شادی کی ، جب ہندوستان پر برطانوی راج تھا ۔ اس وقت کرم کی عمر بیس برس اور کرتاری تیرہ سال کی تھی ۔ شادی کے چالیس برس بعد 1965 میں وہ دونوں انگلینڈ منتقل ہو گئے تھے اور پھر وہیں کے ہو کر رہ گئے تھے ۔ اس جوڑے کے آٹھ بچے ہیں ، جب کہ بچوں کے بچوں کی تعداد 27 اور ان سے آگے بچوں کی تعداد 23 ہے ۔ اس وقت یہ دونوں اپنے سب سے چھوٹے بچے پال کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔ پال کا کہنا ہے کہ اس کے والدین کی اتنی لمبی رفاقت کا سبب یہ ہے کہ وہ دونوں آپس میں جھگڑتے نہیں ، اور نہ ہی بحث کرتے ہیں ۔ کرم اور کرتاری چند کا کہنا ہے کہ اتنی لمبی عمر پانا ، ان کے لئے قدرت کی خاص عنایت ہے ۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ایک امریکی جوڑے نے اپنی برتھ ڈ ے کی سنچری اور شادی کی 76 ویں ، انوکھی سالگرہ منائی تھی ۔