counter easy hit

آپریشن ضرب عضب میں اب تک 3 ہزار 400 دہشت گرد ہلاک ہوئے: آئی ایس پی آر

3 thousand 400 terrorists were killed: ISPR

3 thousand 400 terrorists were killed: ISPR

آپریشن ضرب عضب کو ڈیڑھ سال مکمل ہو گیا۔ پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی۔ اب تک تین ہزار چار سو دہشتگرد ہلاک، آٹھ سو سینتیس ٹھکانے تباہ کئے۔ فوجی عدالتوں نے اکتیس امن دشمنوں کو سزا سنائی۔
راولپنڈی: (یس اُردو) پاک فوج کے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب کو ڈیڑھ سال مکمل ہو گیا۔ آئی ایس پی آر کے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن ضرب عضب میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں۔ دہشتگردوں کا انفرا سٹرکچر تباہ کر دیا گیا اب تک تین ہزار چار سو امن دشمنوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ دہشتگردوں کے آٹھ سو سینتیس ٹھکانے تباہ کر دئیے گئے۔ اس دوران چار سو اٹھاسی جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔ اٹھارہ ماہ کے دوران پورے ملک میں خفیہ معلومات پر 13 ہزار دو سو آپریشنز کیے گئے۔ اس دوران ملک بھر میں ایک سو تراسی انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کئے گئے۔ گیارہ فوجی عدالتوں میں ایک سو بیالیس مقدمات بھیجے گئے جن میں سے پچپن مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا ہے جبکہ ستاسی زیر سماعت ہیں۔ اکتیس امن دشمنوں کو سزا سنائی گئی۔ ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ آخری مرحلے میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی آخری پناہ گاہیں ختم کی جا رہی ہیں۔