counter easy hit

نایاب ہیروں اورخالص سونے سے بنا دنیا کا سب سے مہنگا جوتا

دبئی: ہیرے اور سونے سے تیار کردہ دنیا کا سب سے مہنگا جوتا جس کی قیمت سن کا آپ دنگ رہ جائیں گے۔

The world's most expensive shoe made of rare diamonds and special goldدنیا میں ایک ایسی خاتون ہے جس کا شوق صرف مہنگی ترین چیزیں بنانا ہے۔ ڈیبی وینگھم نامی اس خاتون نے پہلے دنیا کا سب سے مہنگا لباس اور عبایا بنایا اور اب مہنگے ترین جوتے تیار کردیے جن کی قیمت لاکھوں اور کروڑوں سے زیادہ ہے۔ ایک ہزار ہیروں اور 24 قیراط سونے سے مزین مہنگے ترین جوتے کی قیمت 15 ملین ڈالر ہے جو کہ تقریباً ڈیڑھ ارب پاکستانی روپے بنتے ہیں۔ اونچی ہیل والی جوتے کی اس جوڑی میں 14 لاکھ ڈالر مالیت کے 2 گلابی ہیرے اور 19 لاکھ ڈالر کے 2 نیلے ڈائمنڈ لگائے گئے ہیں۔ نایاب اقسام اورخالص ترین سونے سے تیارکردہ دنیا کے مہنگے ترین جوتے کی جوڑی کو کچھ دن بعد دبئی میں عوام کے سامنے پیش کیا جائے گا۔