counter easy hit

دنیا کی مہنگی ترین 2 ارب 35 کروڑ کی کار نمبر پلیٹ

لندن  فارمولا ون کار نہ سہی، ایف ون نمبرپلیٹ ہی سہی، برطانیہ میں دنیا کی مہنگی ترین نمبر پلیٹ فروخت کے لیے پیش کردی گئی جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 2 ارب 35 کروڑ ہے۔ کہتے ہیں کہ شوق کا کوئی مول نہیں اور یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں مختلف چیزوں کے شوقین افراد آئے روز اپنی پسندیدہ اشیا مہنگے داموں خرید کر لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

The world's largest 2 billion 35 million Car Number plateبرطانیہ میں بھی ایسے ہی شوقین ارب پتی افراد کیلئے دنیا کی مہنگی ترین کار نمبر پلیٹ فروخت کیلئے پیش کردی گئی ہے۔ ایف ون نامی یہ نمبر پلیٹ برطانوی آٹو ڈیزائنر افضل کاہن کی لگژری سپورٹس کار پر لگی ہے جو انہوں نے رواں برس کے آغاز پر تقریباً 20 کروڑ پاکستانی روپے میں خریدی تھی ۔ تاہم اب انہوں نے یہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ یہ دنیا کی مہنگی ترین کار نمبر پلیٹ تصور کی جارہی ہے۔