counter easy hit

رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل کا ایمنسٹی اسکیم کے خلاف ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے حکومت کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کے خلاف سول اعزاز ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

Member National Assembly Khawaja Sohail announces to return Sitara-i-Imtiaz against amnesty schemeقومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں وہ شخص ہوں جسے وزیراعظم یا صدر نے ستارہ امتیاز کےلئے نامزد نہیں کیا بلکہ یہ اعزاز مجھے سب سے بڑا ٹیکس دھندہ ہونے کے اعتراف میں نوازا گیا تھا لیکن اب یہ اعزاز میں کل ایوان میں سب کے سامنے واپس کردوں گا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور نواز شریف کے داماد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ سہیل منصور اپنا ستارہ امتیاز واپس نہ کریں، یہ ہمارے اور کاروباری شخصیات کے لیے اچھا نہیں، سہیل منصور کی صدارت میں ایک کمیٹی بنا دی جائے،  کمیٹی فیصلہ کرے کہ پیسہ کیسے واپس اور سفید ہو گا، پرویز مشرف نے بھی اسکیم متعارف کرائی تھی، انہیں پارلیمنٹ میں لا کر سزا دینی چاہیے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 5 اپریل کو ٹیکس کی شرح کم کرنے اور بیرون ممالک اثاثے رکھنے والے افراد کے لیے نئی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کا اعلان کیا تھا۔