آپ نے دنیا کے کئی خوبصورت اور منفردگھرتودیکھے ہونگے لیکن امریکا میں ایک نوجوان نے درخت پر دلکش اور دیدہ زیب ٹری ہاؤس تعمیر کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

اس گھرمیں نوجوان نے کھڑکیاں اور دروازے بھی نصب کیے ہیں جبکہ اس کی بنیادوں اور کناروں پر ایسی چرخیاں نصب کی ہیں جس کی بدولت یہ چاروں اطراف با آسانی گھوم سکتا ہے۔
اپنے سادہ طرزِ تعمیر کی وجہ سے درخت پر بنا ہوا یہ گھر سیاحوں کی توجہ کا خاص مرکز بنا ہوا ہے جسے دیکھنے کیلئے روزانہ کئی افراد یہاں کا رُخ کر تے ہیں۔








