counter easy hit

20 سال کی شادی کے بعد ارجن رامپال نے اہلیہ کو طلاق دے دی

ممبئی: 20 سالہ ازدواجی زندگی کے بعد ارجن رامپال اور مہر جسیہ نے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

Arjun Rampal divorced the wife after a 20-year marriageبالی ووڈ میں ایک طرف شادیوں کا سیزن چل رہا ہے جس دوران انوشکا، سونم اور نیہا دھوپیا کی شادی ہوئی تو دوسری طرف ارجن رامپال اور جسیہ کی علیحدگی کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کردیا۔ دونوں نے باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ علیحدہ ہونیوالی جوڑی کے تعلقات کے بارے میں کئی قسم کی افواہیں چل رہی تھیں لیکن جوڑے نے ان افواہوں کے خاتمے کیلئے خود ہی اعلان کردیا اور اس سلسلے میں مشترکہ بیان جاری کردیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ”محبتوں اور خوشگوار لمحات سے بھرپور 20 سالہ سفر کے بعد ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہر سفر کے مختلف راستے ہوتے ہیں، ہم محسوس کرتے ہیں کہ ہمارے لیے یہ وقت ہے کہ اب سے ہمیں دو مختلف منازل کی طرف چلنا چاہیے “۔