counter easy hit

لاس ویگاس میں دنیا کا سب بڑا الیکٹرونک شو

امریکی ریاست نیواڈا کے شہر لاس ویگاس میں دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرونک کنزیومر الیکٹرونک شو سی سی ایس-2018 کا باقاعدہ آغاز ہوگیا ہے۔

The world largest electronic show in the Las Vegasہر سال کی طرح اس سال بھی اس الیکٹرونک شو میں دنیا بھر کے ٹیکنالوجی صارفین کے لیے نت نئی ایجادات اور سہولیات سے مزین الیکٹرونک آلات نمائش کے لیے پیش کیے جارہے ہیں، جو دیکھنے والو ں کو حیرت میں ڈال دیں گے۔

اس شو میں 146 انچ کے وال ٹیلیویژن سمیت جدید ترین ایل سی ڈیز، لیپ ٹاپس، اسمارٹ آئینہ، جدید سن گلاسسز، اسمارٹ سوٹ کیس، اسمارٹ ٹوتھ برش، الٹرابکس اور اسمارٹ فونز/ اسمارٹ واچز سمیت ورچوئل ریئلٹی گیمز اور جدید کارآمد روبوٹس کے ساتھ ایسے کئی آلات متعارف کروائے جارہے ہیں، جو اس سے پہلے کبھی مارکیٹ میں نہیں دیکھے گئے ۔

واضح رہے کہ کنزیومر الیکٹرونک شو کا آغاز1967میں ہوا تھا اور گزرتے سالوں کے ساتھ اس میں بتدریج جدت آتی گئی۔

رواں سال بھی اس شو کے ایک عشاریہ8ملین اسکوائر میٹر نمائشی حصے میں3ہزار500 سے زائد نمائش کنندگان اپنے الیکٹرونک آلات نمائش کے لیے پیش کررہے ہیں تاہم 8جنوری سے شروع ہونے والا یہ کنزیومر الیکٹرونک شو12جنوری تک جاری رہے گا۔