yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

کتّوں کی غذا بننے والی بنی اسرائیل کی حسین و مغرور ملکہ

MH Kazmi July 15, 2019 1 min read
The wise and humble Queen of the children of dogs who eat dogs
Share this:

The wise and humble Queen of the children of dogs who eat dogs

حضرت سلیمان علیہ السلام کے دور میں بنی اسرائیل کی سلطنت عروج پر تھی۔ آپ علیہ السلام کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے احبام کے دور میں سلطنت دو حصوں میں بٹ گئی۔ جنوبی فلسطین میں یہودیہ نام کی ایک سہلطنت قائم ہوئی جبکہ شمالی فلسطین میں اسرائیل کے نام سے ایک ریاست کا قیام ہوا۔ان دنوں سیدہ یعنی موجودہ لبنان کی شہزادی ایزابیل کی خوبصورتی کے چرچے چہار سو عام تھے۔چنانچہ اسرائیل کا بادشاہ جس کا نام اخیب تھا اس سے شادی کرکے اسرائیل لے آیا۔ان دنوں لبنان اور شام میں بعل کی پوجا کی جاتی تھی۔ بعل فنیقی اقوام کا ایک قدیم دیوتا تھا۔ اخیب اول درجے کا زن مرید ثابت ہوا اور اپنی ملکہ ایزابیل کے کہنے میں آکر بعل کی بوجا شروع کردی۔ اخیب نے اسرائیل کے صدر مقام سامریہ میں بعل کا بہت بڑا اور عالیشان مندر تعمیر کیا۔ اس کو دیکھ کر اس کی رعایا بعل دیوتا کی پوجا کرنے لگی۔ اس طرح سامریہ شہر کا نام ‘بعلبک’ یعنی بعل کا شہر پڑگیا۔ پورے ملک میں بعل کی عبادت گاہیں تعمیر ہو گئیں اور اسکے نام پر قربانیاں دی جانے لگیں، اور یوں یہودی حضرت موسیٰ علیہ السلام کے بتائے ہوئے دین سے منحرف ہوگئے۔ایسے وقت میں بھی چند اللہ والے لوگ تھے جو لوگوں کو برے کاموں سے روکتے اور اللہ تعالٰی کی طرف بلاتے۔ انہی حضرات میں ایک نیک بزرگ یرمیہ بھی تھے۔بعرل کی پوجا کے ایک خاص دن ملکہ ایزابیل اور بادشاہ اخیب بعل کے مندر میں موجود تھے اور پوجا زور شور سے جاری تھی، تب یرمیہ اخیب کے پاس آئے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ بت پرستی چھوڑ کر اپنے دین حق کی طرف لوٹ آئے۔اخیب تو اس بات پر خاموش رہا مگر ملکہ ایزابیل پوجا میں خلل ڈالنے پر بھڑک اٹھی، اور اپنے سپاہی کا نیزہ لے کر حضرت یرمیہ کے سینے میں گھونپ دیا۔ آپ ایک دل خراش آہ کے ساتھ زمین پر گر گئے، مگر آپ کی نظریں بدستور ایزابیل پر جمی رہیں۔آپ نے مرنے سے پہلے ایزابیل سے کہا کہ تو نے مجھے حق گوئی کی پاداش میں مار ڈالا ہے، اب تو انتطار کر جب تو اسی طرح ماری جائے گی۔ اور جنگلی کتے تیرا گوشت نوچ نوچ کر کھائیں گے۔ اس کے بعد زن مرید اخیب اور ایزابیل وہاں سے چلے گئے۔اس واقعے کے بعد اہل ایمان کے حوصلے کافی پست ہو چکے تھے۔ وہ دیکھ چکے تھے کہ ایزابیل کا ان کے بادشاہ پر کتنا اثر ہے۔ وہ خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ انتہائی مغرور اور سفاک تھی۔ صرف ایک عورت نے پورے بنی اسرائیل کو بت پرستی کی راہ پر ڈال دیا تھا۔اس کے بعد اللہ تعالٰی نے حضرت الیاس علیہ السلام کو بنی اسرائیل پر نبی مبعوث کیا۔ حضرت الیاس جیلات شہر کے رہنے والے تھے۔بائبل میں آپ کا تذکرہ ایلیا کے نام سے موجود ہے۔ آپ سامریہ میں اخیب کے دربار میں تشریف لے گئے اور اسے سمجھانے کی کوشش کی، لیکن اخیب اور اس کی بیوی نے آپ کی ایک نہ سنی اور کہا کہ اب عظیم بعل ہی ہمارا دیوتا ہے۔یہ سن کر آپ وہاں سے سرزمین عرب کی طرف تشریف لے گئے اور وہاں تبلیغ کرنے لگے۔ لیکن آپ کے جانے کے بعد سامریہ میں بارش تو دور اوس تک پڑنی بند ہوگئی۔ بعل کے نام پر خوب چڑھاوے اور قربانیاں دی گئیں مگر نتیجہ بے سود۔ قحط اتنا بڑھ گیا کہ لوگ لوٹ مار پر اتر آئے، یہاں تک کہ بادشاہ کے محل کا گھیراؤ کر لیا اور اس کے کچھ حصوں کو آگ لگا دی گئی۔ اب بادشاہ انتہائی پریشان ہوا اور حضرت الیاس کو ڈھونڈ کر ان سے بارش کیلئے دعا کی درخواست کی۔ لیکن یہ بات ایزابیل اور بعل کے پجاریوں کو ناگوار گزری اوروہ حضرت الیاس علیہ السلام کی مخالفت پر اتر آئے۔ حضرت الیاس نے تجویز پیش کی کہ تم اپنے معبود بعل کے نام کی قربانی دو اور میں اللہ کے نام کی قربانی دوں گا۔جس کی قربانی قبول ہوگی اسی کے معبود سے بارش کیلئے دعا کی جائے گی اور دوسرے فریق کو سزائے موت دی جائے گی۔ اس زمانے میں دستور یہ تھا کہ قربانی کا جانور ذبح کرکے ایک میدان میں چھوڑدیا جاتا۔ قبولیت کی نشانی یہ تھی کہ غیب سے ایک آگ نمودار ہوکر قربانی کے جانور کو جلا دیتی تھی۔غیبی آگ نے حضرت الیاس علیہ السلام کی قربانی کو جلاکر راکھ کردیا۔ یہ دیکھ کر بادشاہ کے اوپر لرزہ طاری ہوگیا۔ اس نے حضرت الیاس علیہ السلام سے معافی مانگی اور پجاریوں کے قتل کا حکم دے دیا۔ یہ دیکھ کر حضرت الیاس علیہ السلام نے اللہ کے حضور بارش کی دعا کی، دعا قبول ہوئی خوب بارش برسی اور خوشحالی لوٹ آئی۔اخیب محل لوٹا تو ایزابیل نے اسے دوبارہ گمراہ کردیا اور دونوں حضرت الیاس علیہ السلام کی جان کے دشمن بن گئے اور یہ ملک دوبارہ بت پرستی، شراب نوشی، زنا اور دیگر برائیوں کا مرکز بن گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ یہودیہ میں بھی بت پرستی عام ہوگئی، جس کی وجہ ایزابیل کی بیٹی تھی۔ جس کی شادی یہودیہ کے بادشاہ یہورام سے پوئی تھی۔ یوں یہورام اور اس کے ساتھ پورا فلسطین بعل پرست بن گیا۔ حضرت الیاس علیہ السلام نے انہیں سمجھانے کی آخری کوشش کی، لیکن یہورام اور اخیب دونوں نے آپ کی بات حقارت سے ٹھکرادی۔اب عذاب کی باری تھی، اسرائیل اور یہودیہ کی سرحد پر کچھ وحشی قبائل آباد تھے۔ جو کبھی کبھی سرحدوں پر لوٹ مار کیا کرتے۔ وہ اتنے طاقتور ہوگئے تھے کہ انہوں نے یہودیہ پر چڑھائی کردی۔ سارے شہر میں لوٹ مار کرکے آگ لگا دی گئی۔ ایزایبیل کی بیٹی کو اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔ یہودیہ کے بادشاہ یہورام نے چھپتے چھپاتے ایک غار میں پناہ لی، جہاں اسے ایسی بیماری لاحق ہوگئی کہ اس کی آنتیں اس کے جسم سے باہر نکل آئیں۔پھر انہیں وحشی قبائل نے اسرائیل کا رخ کیا اور سارے شہر کو تخت و تاراج کردیا۔ اخیب اور اسکے بیٹے کو قتل کردیا گیا جبکہ ملکہ ایزابیل جسے اپنی طاقت کا غرور تھا، جب وہ مری تو اس کے جسم میں ایک نیزا پیوست تھا۔ پھر لوگوں نے اپنی آنکھوں سے یہ منظر دیکھا کہ بہت سارے جنگلی کتے اس کی لاش نوچ نوچ کر کھا رہے تھے۔یہ وہی بددعا تھی جو بزرگ یرمیہ نے اپنی شہادت کے وقت ایزابیل کو دی تھی۔ اس کی موت کے وقت نہ تو اس کا دیوتا کام آیا ، نہ لشکر اور نہ ہی حسن۔

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
By knowing you will not be able to see without the birth of your birth
Previous Post جان کر آپ اپنی پیدائش کا مہینہ دیکھے بغیر نہ رہ پائیں گے
Next Post ایمان افروز واقعہ
Faithful events

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.