counter easy hit

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فاتح انعام اور عنائیت وطن واپس پہنچ گئے

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے انعام بٹ ساتھی ریسلر عنائیت اللہ کے ساتھ وطن واپس پہنچ گئے۔

The winner of the World Beach Wrestling Championship Inam and Anayat returned homeلاہورائیرپورٹ پر دونوں ریسلرز کا شاندار استقبال کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔دونوں ریسلرز نے ترکی کے شہر ڈیلان میں ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیا تھا۔ ریسلر محمد انعام نے 90 کلو گرام میں گولڈ میڈل جیتا جبکہ عنایت اللہ نے 70 کلو گرام کیڈٹ کٹیگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ دونوں ریسلرز نے ایرانی ریسلرز کو فائنل میں شکست دے کر میڈلز اپنے نام کیے۔پاکستان نے پہلی مرتبہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انعام بٹ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا میں نے ایشئین چمپئین شپ میں بھی گولڈ میڈل لیا تھا اور تمام تیاری اپنی مدد آپ کے تحت کی ۔دونوں ریسلز نے اپنے اعزاز پاکستان کے نام کرنے کا اعلان بھی کیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website