counter easy hit

زندگی کا حسین دور پاکستانی فلمی صنعت میں گزارا، شبنم

لیجنڈ اداکارہ شبنم نے کہا ہے کہ میں جب بھی پاکستان آتی ہوں تو یادیں تازہ ہو جاتی ہیں، زندگی کا بہت ہی حسین دور پاکستانی فلمی صنعت میں گزارا ہے، روبن گھوش نے بہت سی فلموں کی یادگار موسیقی ترتیب دی، میں وہ پرانے گانے آج بھی سنتی ہوں، روبن گھوش کی موسیقی میری روح کی غذاہے ان کی کمی ہر قدم پر محسوس کرتی ہوں۔

I spend Life span in the Pakistani film industry, Shabnamوہ پیر کی شام پی کے 267 ڈھاکا سے کراچی پہنچنے پر ایئر پورٹ لائونج میں جنگ سے خصوصی گفتگو کررہی تھیں۔ شبنم نے مزید کہا کہ وہ سید نور سے رابطے میں ہیںاور جلد ہی لاہور میں ان سے فلم آئینہ 2 کے حوالے سے ملاقات ہوگی، وہ لاہور میں ایک مہینہ قیام کریں گی ۔ انہوں نے بتایا کہ آئینہ 2کے فلم ساز بھی ایک دو روز میں پاکستان آنے والے ہیں جس کے بعد فلم کی شوٹنگ کا شیڈول طے کیا جائے گا۔ شبنم دو گھنٹے کراچی ایئر پورٹ لائونج میں قیام کے بعد پی کے 306 سے لاہور روانہ ہوگئیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website