counter easy hit

ورلڈ الیون بمقابلہ ویسٹ انڈیز چیریٹی میچ آج لارڈزمیں ہوگا

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چیریٹی ٹی ٹونٹی میچ آج لندن میں کھیلا جائے گا، ورلڈ الیون کی کپتانی شاہد آفریدی کریں گے ۔

The West Indies Charity match against World XI will be here todayلارڈز میں ہونے والے میچ کےلئے تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں ،یہ میچ سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی کا آخری انٹرنیشنل میچ بھی ہوگا۔

شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ وہ اپنے آخری میچ کےلئے کافی ایکسائیٹڈ ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں فینز ان کا سرمایہ ہیں، ورلڈ الیون کی جانب سے لارڈز میں کھیلنا اور کپتانی کرنا ایک اعزاز ہے۔

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے اس میچ کا مقصد گزشتہ سال ویسٹ انڈیز میں آنے والے سمندری طوفان سے کرکٹ اسٹیڈیم کو پہنچنے والے نقصانات کی تعمیر کےلئے فنڈز جمع کرنا ہے۔

ورلڈ الیون اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 10بجے شروع ہوگا۔