counter easy hit

تبدیلی کی لہر اُلٹی چل پڑی۔۔۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بے ہوشربا اضافے کی خبر آگئی

اسلام آباد (ویب دیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 16 پیسے کا اضافہ کر دیا۔ بجلی کی قیمت میں اضافہ
اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیا ہے۔ نیپرا ذرائع کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمت میں ڈیڑھ روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے علاوہ بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہو گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔اجلاس میں میں بجلی کے بلوں کی وصولی، لائن لاسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں وزراء اور واپڈا حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک ہفتے کے لیے موخر کردیا۔ ای سی سی کے آئندہ اجلاس تک بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔وزیرخزانہ اسد عمر نے نیپرا اور پاور ڈویژن کو آئندہ 3 یا 5 سال تک کے لیے پالیسی بنانے کی ہدایت کی تھی۔اسد عمر نے کہا پاور ڈویژن اور نیپرا ایسی پالیسی بنائیں جس سے بجلی کے بلوں کی وصولی زیادہ سے زیادہ ہوسکے ،لائن لاسز بھی کم سے کم کرنے کا لائحہ عمل بنایا جائے ۔ جس کے بعد یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ عوام کی جانب سے احتجاج پر حکومت نے بجلی کی قیمت میں اضافہ فی الوقت روک دیا ہے تاہم اب بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا اور نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ ایک روپیہ 16 پیسے کا اضافہ کر دیا ہے۔