counter easy hit

بریکنگ نیوز : اربوں کی کرپشن کرنے والے فراڈیئے کی شامت۔۔۔ معروف شخصیت کے داماد کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دبئی میں سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے داماد کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیراطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
دبئی میں سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے داماد مرتضیٰ کو گرفتار کرلیا ہے، مرتضیٰ کو ایف آئی اے کی درخواست پرگرفتار کیا گیا، اسکینڈل میں افتخارچوہدری کے بیٹے ارسلان کا بھی نام ہے۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے کیس میں بڑا بریک تھرو ہوا ہے، ایف آئی اے کو بڑی کامیابی ملی ہے، اسکینڈل میں افتخارچوہدری کے بیٹے ارسلان کا بھی نام ہے، کیس میں پیشرفت سےمتعلق آگاہ کرتے رہیں گے۔ فواد چوہدری نے کہا ماضی میں ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی پر افتخارچوہدری نے عجیب فیصلہ کیا تھا، ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کےمتاثرین نےلاہورمیں احتجاج ریکارڈکرایا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخارچوہدری کے داماد مرتضیٰ امجدایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کا مالک ہے اور دبئی فرار ہوگیا، ایڈن سوسائٹی کے نام پر لوگوں سے رقم لی گئی اور انہیں پلاٹ یا گھر نہیں دیا گیا تھا۔ وزیراطلاعات نے کہا کچھ روز پہلے ایڈن سوسائٹی کے متاثرین نے وزیراعظم سےنوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایڈین ہاؤسنگ سوسائٹی میں افتخار چوہدری نے عجیب فیصلہ دیا تھا۔ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین نے احتجاج ریکارڈ کروایا تھا۔ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملے میں ایک بڑا بریک تھرو ہوا ہے۔فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ
کیس میں ارسلان افتخار کا نام بھی ہے۔ کیس میں پیش رفت سے متعلق آگاہ کرتے رہیں گے۔ فواد چوہدری نے مزید بتایا کہ چیف جسٹس کے داماد کو ایف آئی کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ فواد چوہدری نے مرتضیٰ امجد کی گرفتاری کو ایف آئی اے کو اہم کامیابی قرار دے دیا۔واضح رہے اس سے قبل بھی پاکستان تحریک انصاف نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری اور فیملی کوحراست میں لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹیاسکینڈل میں ملوث ہے، بلاتفریق انکوائری کی جائے ،افتخار چوہدری کوشامل تفتیش نہ کرناانصاف کے منہ پرتھپڑ ہے۔ افتخار چوہد ری اور خاندان ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی اسکینڈل میں ملوث ہے۔ جبکہ ایڈن ہاؤسنگ سوسائٹی کے لوگ دھکے کھا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہپاکستان میں کرپشن کا اس وقت تک خاتمہ نہیں ہوسکتا،جب تک تمام کے خلاف احتساب نہ کیا جائے۔اداروں پرنظررکھنا ضروری ہے۔ افتخار چوہدری اور اس کے خاندان جوہاؤسنگ سوسائٹی میں شامل ہے ۔نیب سے مطالبہ ہے کہ افتخار چوہدری ، داماد، بیٹے بیٹی کوحراست میں لیا جائے۔ انہوں نے اربوں روپے کا فراڈ کیا ہے۔اور آج دبئی میں سابق چیف جسٹس کے داماد مرتضیٰ امجد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔