counter easy hit

ویڈیو گیم بلیو وہیل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ماسکو; ویڈیو گیم بلیو وہیل کا ماسٹر مائنڈ آخر کار قانون کے شکنجے میں آ گیا، روس کی پولیس نے اس کی تصاویر اور شناخت جاری کر دی، پولیس کے مطابق بائیس سالہ شخص کا نام The video game Blue Wheel mastermind arrestedنکیتا نیارونوف ہے۔ اسے ایک سال پہلے گرفتار کیا گیا لیکن اسے اب ظاہر کیا ہے، روسی پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے اب تک اقبال جرم نہیں کیا ہے۔ نکیتا اپنے دفاع میں دلیل پیش کرتا ہے کہ اس نے اُن لڑکیوں کی مدد کی ہے جو اس دنیا سے ناامید ہو چکی تھیں۔ وہ ماسکو کے نواحی علاقے کا رہائشی ہے اور اپنے گھر سے ہی گیم کو آپریٹ کرتا تھا۔ وہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے نوجوان لڑکے لڑکیوں سے رابطے کرتا اور انہیں خود کشی پر اکساتا اور وہ آخر کار خود کشی کر لیتے۔