counter easy hit

ہارلے اسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے، اعتزاز احسن

لندن: اعتزاز احسن نے شریف خاندان اور ہارلے کلینک کا تعلق بارے انکشاف کرتے ہوئے سارے معاملے کو مشکوک بناڈالا۔سابق وزیر اورپاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمااعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ زبان زدعام ہے کہ ہارلےاسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے،ہارلےاسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہےلیکن وہاں دل کےبائی پاس ہوتے ہیں۔

Harley Street Clinic is owned by Sharif family, Aitzaz Ahsanیہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلیے ہو رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق بیگم کلثوم نواز کی حالت بدستور نازک ہے ۔۔نواز شریف اور مریم نواز عید منانے کے لیے لندن پہنچے تو اس سے ایک روز قبل ہی بیگم کلثوم نواز کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہارلے کلینک منتقل کردیا گیا ۔جہاں سے یہ اطلاعات بھی آئیں کہ بیگم کلثوم نواز کو ہارٹ اٹیک ہوا ہے جس کے بعد ان پر بے ہوشی کا دورہ طاری ہے جبکہ انکو وینٹی لینٹر پر بھی منتقل کردیا گیا تھا۔اس وقت بھی بیگم کلثوم نواز لندن کے ہارلے کلینک میں زیر علاج ہیں۔معروف سیاستدان اور ماہر قانون اعتزاز احسن نے شریف خاندان اور ہارلے کلینک کا تعلق بارے انکشاف کرتے ہوئے سارے معاملے کو مشکوک بناڈالا۔۔اعتزاز احسن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ہارلے اسٹریٹ کے باہر ان کے مفرور بیٹے آکر بات کرتے ہیں۔لوگ کہہ رہےہیں کہ ہارلے اسٹریٹ کلینک کےباہرسےکوئی خبرہی نہیں آتی۔یہ نہیں کہ مقدمہ چل رہا ہے اور ہارلے اسٹریٹ جا رہے ہوں۔انکا کہنا تھا کہ ہارلےاسٹریٹ کوئی اسپتال نہیں کلینک ہےلیکن وہاں دل کےبائی پاس ہوتے ہیں۔زبان زدعام ہے کہ ہارلےاسٹریٹ کلینک شریف خاندان کی ملکیت ہے۔ان کے ہاتھی کی طرح دکھانےکےدانت اورکھانےکےدانت اورہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ تاخیری حربےاستعمال کیے جا رہے ہیں،،نواز شریف کویقین ہےکہ انہیں سزاہوگی۔یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلیے ہو رہا ہے۔ یہ مریم کو وزیراعظم یا اپوزیشن لیڈر بنانا چاہتے ہیں۔پہلےبھی شہبازشریف سےہاتھ کرگئے،اعلان شہبازکاکیاوزیراعظم شاہدخاقان کوبنایا۔یہ سب شہباز شریف کا پتا کاٹنے کیلیے ہو رہا ہے۔