counter easy hit

امریکہ نے میدان میں آکر بھارت کے چھکے چھڑا دینے والا بیان جاری کر دیا

واشنگٹن(ویب ڈیسک) بھارت کا رات کے اندھیرے میں پاکستان پر حملہ ،چین کے بعد امریکہ بھی میدان میں آگیا ۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ بھارت اور پاکستان کو جنگی کارروائی سے گریز کرنا چاہیے ۔ اس سے خطے کا امن اور سکون برباد ہو گا ۔ امریکہ نے بھارتی کارروائی کے بعد دونوں ملکوں کے فریق سے بھی بات چیت کی ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں مزید فوجی کارروائی سے گریز کیا جائے۔ بھارت کی پاکستانی حدود میں دراندازی کے معاملے پر امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کارروائی کے بعد میں نے سشما سوراج اور شاہ محمود قریشی سے بات کی ۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے وزراءخارجہ ترجیحی بنیادوں پر باہمی رابطے کریں اور دونوں ممالک مزید فوجی کارروائی سے گریز کریں۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ بھارتی ہم منصب سشما سوراج سے بات چیت میں سکیورٹی پارٹنر شپ اور خطے میں امن کے معاملے پر بات ہوئی جب کہ شاہ محمود قریشی سے فوجی کارروائی سےگریز کے ذریعے کشیدگی میں کمی پر بات ہوئی۔امریکی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ اور کشیدگی سے گریز کریں۔یاد ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بھارتی ایئر فورس کے طیارے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور پاک فضائیہ کی بروقت اور موثر کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کرنے والے طیارے بالاکوٹ کے مقام پر ایمونیشن گرا کر فرار ہوگئے۔دوسری جانب پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے بھارتی اشتعال انگیزی سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہےمگر ہماری امن پسندی کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کی بزدل افواج کی جانب سے پاکستان حدود کی خلاف ورزی اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کو انٹرویو دیتے ہوئے بھارتی اشتعال انگیزی کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی سے آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں امن مشن کی سفارتی کوششیں اور عالمی میڈیا سے رابطے جاری ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ دنیا کو سمجھا چاہیے کہ کون امن کے ساتھ ہے اور امن و امان کی صورتحال کو بگاڑ رہا ہے، دنیا کو دیکھنا چاہیے کہ کون خطے کو خطرات کی جانب دھکیلنا چاہتا ہے۔ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میںبچے سمیت 4افراد شہید ہوگئے، جواب میں اگلے مورچوں پر تعینات پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔اطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بلاشتعال فائرنگ و گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک بچے سمیت چار افراد شہید جبکہ 11 شہری زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔