counter easy hit

بھارت کو جواب دینا ضروری ہوگیا ہے

اسلام آباد ( ویب ڈیسک) پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے حالات بگڑتے جا رہے ہیں، تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کی عالمی حدود میں گھس کر جنگ چھیڑ ی ہے اور اگر اب پاکستان کی جانب سے جواب نہیں دیا جاتا تو دنیا میں پاکستان کی حکومت اور فوج ڈس کریڈٹ ہوجائیگی۔سلیم صافی نے کہاہے کہ بھارت نے پاکستان کی عالمی حدود میں گھس کر جنگ چھیڑ ی ہے اور اگر اب پاکستان کی جانب سے جواب نہیں دیا جاتا تو دنیا میں پاکستان کی حکومت اور فوج ڈس کریڈٹ ہوجائیگی، جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ جوحکومت یا ریاست اپنے عوام کے جذبات کو ایک حد سے اوپر لے جاتی ہے تو پھر وہ جذبات کی غلام بن جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس اب جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے کیونکہ وزیر اعظم عمران دنیا پر واضح کرچکے ہیں کہ ہم سوچیں گے نہیں بلکہ جواب دیں گے اور اب یہی بات ڈی جی آئی ایس پی آر نے مختلف پیرائے میں کی ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی عالمی حدود میں گھس کر جنگ چھیڑ ی ہے اور اگر اب پاکستان کی جانب سے جواب نہیں دیا جاتا تو دنیا میں پاکستان کی حکومت اور فوج ڈس کریڈٹ ہوجائیگی لیکن ہمیں جلد بازی سے کام نہیں لینا چاہئے جس طر ح مودی نے جلد بازی دکھائی اور رائے عامہ کا غلا م بن گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمارے پاس جواب دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے البتہ جذبات کی بجائے ہوش سے کام لینا ہوگا ، دوسری جانب بھارتی جارحیت پر آئندہ کی حکمت عملی پر سیاسی و عسکری قیادت کی ملاقات آج ہوگی جس کے بعد پارلیمانی رہنماؤں کو بند کمرے میں بریفنگ دی جائے گی، گزشتہ روز قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے بھارتی جارحیت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا، جس میں عسکری قیادت کی موجودگی کی اپیل بھی کی گئی تھی، حکومت نے مشترکہ اجلاس بلانے اور پارلیمانی رہنماؤں کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے آج سول و عسکری قیادت کی ملاقات کے بعد پارلیمانی رہنماؤں کو اِن کیمرہ بریفنگ دی جائے گی، بھارتی جارحیت کے خلاف گزشتہ روز سینیٹ اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اتفاق کیا جب کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں تمام جماعتیں بھارتی جارحیت کے خلاف یک زبان نظر آئیں اور بلوچستان اسمبلی میں آج مذمتی قرار داد پیش کی جائے گی، یاد ہے کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بھارتی ایئر فورس کے طیارے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے اور پاک فضائیہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دراندازی کرنے والے طیارے بالاکوٹ کے مقام پر ایمونیشن گرا کر فرار ہوگئے، یاد رہے کہ پاک فوج نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ اب وہ پاکستان کے جواب کا انتظار کرے جو انہیں حیران کردے گا، ہمارا ردِعمل بہت مختلف ہوگا، اس کے لیے جگہ اور وقت کا تعین ہم خود کریں گے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت پاکستان دشمنی میں بھی بے وقوفی دکھا رہا ہے، اور اب سلیم صھافی نے یہ خبر دے دی ہے ،