counter easy hit

وزیر اعظم عمران خان کا کتا ہیلی کاپٹر پر نہیں بلکہ اس چیز پر سفر کرتا ہے۔۔۔۔ سلیم صافی نے نیا انکشاف کردیا۔۔ ہنگامہ پرپا ہوگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی سلیم صافی نے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم بھی چٹ پٹی باتوں پہ آجاتے ہیں کہ ہیلی کاپڑی میں صرف وہ ہی نہیں جا رہا تھا بلکہ ان کے ساتھ وہ کتا بھی ساتھ جا رہا تھا، سلیم صافی نے کہا کہ میں نے یہ سوال اٹھایا کہ ہیلی کاپٹر میں یہ کتا کیوں ساتھ جارہا ہے؟

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی سلیم صافی نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اکیلئے ہی نہیں ہیلی کاپٹر میں جاتے تھے بلکہ ان کے ساتھ ان کا کتا بھی جایا کرتا تھا، انہوں نےمزید کہا کہ یہ جو کتا ہیلی کاپٹر میں سفر کرتا تھا، اس کے لیے اب پورا سرکاری ڈالہ بمع ڈرائور تیار کر دیا گیا ہے جو اسے بنی گالا سے وزیراعظم ہاوس آنے لیجانے میں استعمال ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب وزیر اعظم ہاؤس کو استعمال کریں یا سرکاری گاڑی اور ہیلی کاپٹر بھی استعمال کریں کام کر کے دکھائیں اور تمام مسائل حل کریں، یہ کیسی سادگی اور کفایت شعاری ہے کہ کتا ملکی خزانے پر بوجھ بنا ہوا ہے؟