counter easy hit

بڑا سیاسی تہلکہ : چوہدری سرور نے کارروائی ڈال دی ، الیکشن 2018 میں بیک وقت تین سیٹوں پر کامیابی حاصل کرنے والے قد آور سیاستدان کو تحریک انصاف کے ساتھ ملا لیا

لاہور (ویب ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ایک اور بڑی سیاسی کامیابی حاصل کر لی ، ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح کو یقینی بنانے کے لیے بڑی کارروائی ڈال گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ضلع اٹک کی مشہور و معروف سیاسی شخصیت میجر (ر) طاہر صادق

کی رہائش گاہ پر جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات دور کرکے انہیں ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی حمایت پر آمادہ کر لیا میجر (ر) طاہر صادق نے عام انتخابات میں تحریک انصاف کے ٹکٹ پر بیک وقت قومی و صوبائی اسمبلی کی تین نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی بعد میں عمران خان کی ہدایت پر انہوں نے قومی اسمبلی والی سیٹ اپنے پاس رکھی اور دونوں صوبائی نشستوں سے دستبردار ہو گئے ان دونوں خالی نشستوں پر وہ اپنے بیٹے زین الٰہی اور داماد وسیم گلزار کو الیکشن لڑانا چاہتے تھے لیکن تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت وزیراعظم عمران خان کے ایک قریبی ساتھی ملک خرم علی اور اکبر خان کو میدان میں اتانا چاہتی تھی اور انہیں ٹکٹ بھی جاری کر دیے گئے ۔ روزنامہ جنگ کی ایک رپورٹ کے مطابق میجر (ر) طاہر صادق چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی اور چوہدری پرویز الٰہی کے ہم زلف بھی ہیں جبکی ان کی صاحبزادی ایمان وسیم ضلع کونسل اٹک کی چیئرپرسن بھی ہیں ۔ اس وقت ضلع اٹک میں میجر (ر) طاہر صادق کا سیاسی گروپ سب سے زیادہ مضبوط اور موثر تصور کیا جاتا ہے ، انکے سیاسی مخالف اور شکست خوردہ سیاستدان ملک امین اسلم آف شمس آباد نے وزیراعظم کے قریبی دوست زلفی بخاری اور سید یاور عباس ایم پی اے کے ساتھ مل کر اٹک میں نیا سیاسی گروپ بنانے کی کوشش کی ، عمران خان کو باور کروایا گیا کہ میجر (ر) طاہر صادق نے عام انتخابات میں شاندار کامیابی صرف تحریک انصاف کے ٹکٹ کی وجہ سے حاصل کی ہے جسکے بعد اعلیٰ قیادت نے میجر (ر) طاہر صادق کو نظر انداز کرنا شروع کیا ۔مگر اب جب ضمنی انتخابات کا مرحلہ درپیش ہوا تو پنجاب کی قیادت کو اندازہ ہوا کہ میجر (ر) طاہر صادق کی حمایت کے بغیر فتح کا حصول مشکل ہے تو عمران خان کو میجر (ر) طاہر صادق کے تحفظات دور کرنے کا مشورہ دیا گیا اسی سلسلے میں چوہدری سرور نے میجر (ر) طاہر صادق سے ملاقات کی اور انکے تحفظات دور کرتے ہوئے انہیں منا لیا ۔ ذرائع کے مطابق جلد عمران خان کی میجر (ر) طاہر صادق سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔