counter easy hit

مردہ بچوں کی پیدائش میںپاکستان دنیا میں سرفہرست

 dead birthspakistan

dead birthspakistan

لندن….. دنیا بھر میں روزانہ 7200 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں جن میں سب سے زیادہ شرح پاکستان میں ہے۔ 186 ملکوں میں مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی شرح سب سے زیادہ پاکستان میں ہے جہاں ہر ایک ہزار بچوں میں سے اوسطاً 43.1 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے نےطبی جریدے لانسٹ کی رپورٹ کے حوالے سے لکھا کہ دنیا بھر میں 2015 میں 26 لاکھ بچے مردہ پیدا ہوئے ہیں ، ان میں نصف کی موت زچگی کے عمل کے دوران ہوئی۔ مردہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 13 لاکھ بچے زچگی کے بعد مرتے ہیں۔ پاکستان کے علاوہ نائیجیریا، چاڈ، نائیجر، گنی بساؤ، صومالیہ، سینٹرل افریقن ریپبلک، ٹوگو اور مالی ان ممالک میں شامل ہیں جہاں مردہ بچوں کی پیدائش کی شرح بہت زیادہ ہے۔مردہ پیدا ہونے والے بچوں میں سے 98 فیصد کا تعلق کم اور درمیانے آمدنی والے ممالک سے تھا۔ مردہ بچے پیدا ہونے کی سب سے کم شرح آئس لینڈ میں ہے جہاں ایک ہزار میں سے اوسطاً 1.3 بچے مردہ پیدا ہوتے ہیں۔ دوسرے پر ڈنمارک ہے جہاں یہ شرح 1.7 ہے۔سب سے کم مردہ بچوں کی پیدائش والے ممالک کی فہرست میں فن لینڈ، ناروے، نیدرلینڈز، کروئیشیا، جاپان، جنوبی کوریا، پرتگال اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔2014 میں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے 2035 تک ایک ہزار بچوں میں سے 10 یا اس سے کم مردہ بچے پیدا ہونے کا ہدف مقرر کیا تھا۔