counter easy hit

تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ڈپٹی چئیرمین شاہ محمود قریشی نے فوری عام انتخابات کے مطالبے سے یوٹرن لیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت نے مشاورت سے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔

The Tehreek-e-Insaf has decided that elections must be on time, Shah Mehmood Qureshiاسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا اقدام انتخابات کے بروقت انعقاد کو یقینی بنائے گا۔ نئی حلقہ بندیوں کے تحت قومی اسمبلی میں پنجاب کی 7 جنرل اور 2 مخصوص یعنی مجموعی9 نشستیں کم ہوں گی، گجرانوالہ، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، اٹک، شیخوپورہ اور  پاک پتن کے اضلاع میں قومی اسمبلی کی ایک ایک نشست کم جب کہ لاہور، ڈیرہ غازی خان، راجن پور ،مظفر گڑھ اور لیہ میں ایک ایک نشست بڑھے گی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ان کی جماعت انتخابات کے لیے تیار ہے لیکن تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے باہمی شماورت سے فیصلہ کیا کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہونے چاہئیں۔