yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    بین الاقوامی خبریں
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘ پر سنسر بورڈ کی تلوار لٹکنے لگی

Web Editor November 14, 2017 1 min read
The sword sliding of the censor board on Mahira khan movie "Verna"
Share this:

کراچی: نامورپاکستانی ہدایت کار شعیب منصوراورماہرہ خان کی فلم ’’ورنہ‘‘پر سنسر بورڈ کی تلوار لٹکنے لگی جس کے بعد فلم کی ریلیز مشکلات کا شکار ہوگئی۔

The sword sliding of the censor board on Mahira khan movie "Verna"ہدایت کارشعیب منصور کمرشل اورروایتی دھوم دھڑکے کے بجائے حقیقی موضوعات پر فلمیں بنانے کے لیے مشہور ہیں۔ ان کی گزشتہ دونوں فلمیں ’’خدا کے لیے‘‘اور’’بول‘‘سماجی مسائل پر مبنی فلمیں تھیں جن میں معاشرتی مسائل کو بہت خوبی سے اجاگر کیا گیا تھا۔ گزشتہ دونوں فلموں کی ریلیز کے طویل عرصے بعد شعیب منصور ایک اور شاہکار فلم ’’ورنہ‘‘ کی شکل میں لے کر آرہے ہیں جس میں ماہرہ خان اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی ہوئی نظرآئیں گی۔ فلم کا موضوع کافی بولڈ لیکن حقیقت پر مبنی ہے۔

ہمارے سماج میں خواتین کے ساتھ زیادتی کرنا اتنا بڑا مسئلہ نہیں مانا جاتا جتنا بڑا مسئلہ اس موضوع پر بات کرنا ہوتا ہے۔ لوگ زیادتی جیسے موضوعات پر بات کرتے ہوئے شرم محسوس کرتے ہیں۔ لیکن شعیب منصور نے بہادری کا ثبوت دیتے ہوئےاس موضوع پرفلم بناڈالی۔ جہاں شائقین کی جانب سے شعیب منصوراور ماہرہ خان کو ان کی دلیری پر سراہا جارہا ہے وہیں سنسر بورڈ فلم پر پابندی عائد کرنے کاسوچ رہاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کا بولڈ موضوع سندھ بورڈ آف فلم سنسر(ایس بی ایف سی) کو پسند نہیں آیا، ایس بی ایف سی کے جنرل سیکریٹری عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ فلم کا موضوع پریشان کن ہے جب کہ کہانی میں خاتون کے ساتھ زیادتی کرنے والےشخص کو گورنر کا بیٹا دکھایا گیا ہے۔ عبدالرزاق نے کہا کہ فلم پر مکمل طور پر پابندی لگانے کا فیصلہ نہیں کیا جارہا بلکہ انہیں فلم کے کچھ سینزپرتحفظات ہیں جنہیں ٹھیک اور سنسر کیے جانے کے بعد فلم ریلیز کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلم کو ابھی تک ایس بی ایف سی کی جانب سے سرٹیفکیٹ نہیں ملا ہے اور ہم سینٹرل بورڈ آف فلم سنسرز اسلام آباد(سی بی ایف سی) کے فیصلے کا انتظار کررہے ہیں۔ دوسری جانب سی بی ایف سی کے چیئرمین مبشر حسن کا کہنا ہے کہ فلم ریلیز سے قبل بورڈ کے ممبران کو دکھائی جائے گی جس کے بعد فلم پر بابندی لگانے یا نہ لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا ہم جلد ہی فلم کے بارے میں اپنا حتمی فیصلہ سنائیں گے۔ واضح رہے کہ سنسربورڈ کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب فلم کی ریلیزمیں صرف 3 روز باقی ہیں اورفلم میں شامل تمام فنکار خاص طور پر ماہرہ خان زوروشورسے فلم کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ فلم رواں ماہ 17 تاریخ کو سینما کی زینت بنے گی۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The decision of strict anti-corruption measures in the PSL three
Previous Post پی ایس ایل تھری میں سخت اینٹی کرپشن اقدامات کا فیصلہ
Next Post ایشیا انٹرنیشنل ڈیفنسیو پسٹل کپ میں 2 قومی کمانڈوز کی تیسری پوزیشن
The third position of the 2 national commandos in the Asia international defensive pistol cup

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.