counter easy hit

سپریم کورٹ نے پانامہ سے متعلق درخواستوں کو قابل سماعت قرار دے دیا

The Supreme Court is hearing the petitions Panama

The Supreme Court is hearing the petitions Panama

وزیر اعظم کی جانب سے تحریری جواب ، فریقین نے ٹی او آرز جمع کرا دیئے ، کسی آف شور کمپنی کا مالک نہیں :وزیر اعظم کا جواب

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پانامہ سے متعلق دائر درخواستوں کو قابل سماعت قرار دے دیا ۔ وزیر اعظم نے اپنا تحریری جواب ، فریقین نے ٹی او آرز جمع کرا دئیے ۔ وزیر اعظم کہتے ہیں کسی آف شور کمپنی کا مالک ہوں نہ بیرون ملک بتائی گئی دیگر جائیدادوں کا ، اپنے کسی بچے کا کفیل بھی نہیں ۔ وزیر اعظم کے بچوں کو جواب جمع کرانے کے لیے پیر تک کی مہلت دے دی گئی ۔ سپریم کورٹ میں پانامہ سے متعلق دائر درخواستیں قابل سماعت قرار ، کسی آف شور کمپنی کا مالک ہوں نہ لندن فلیٹس کا ، اپنے کسی بچے کا کفیل بھی نہیں ، وزیر اعظم نواز شریف کا تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع ۔ عدالت کا وزیر اعظم کے بچوں کو پیر تک جواب جمع کرانے کا حکم ۔ نواز شریف کے وکیل سلمان بٹ کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل باسٹھ ، تریسٹھ پر پورا اترتا ہوں ۔ سلمان بٹ نے موقف اختیار کیا کہ انہیں پانامہ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ، عدالت نے کہا کہ اصل جواب تو وزیر اعظم کے بچوں کا ہوگا ، پندرہ دن اسی لیے دئیے گئے تھے ۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کہا کہ کسی کے ٹی او آرز کے پابند نہیں ، اپنے ٹی او آرز خود بنائیں گے ، پانامہ لیکس عوامی مفاد اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے ۔ ہمیں بتا دیا جائے کہ آج ہی کمیشن بنائیں یا وزیر اعظم کے بچوں کے جوابات کا انتظار کریں ۔ شیخ رشید ، تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بھی اپنے ٹی اور آرز سپریم کورٹ میں جمع کرا دئیے ۔ پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی مزید سماعت پیر کو کرے گا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website