counter easy hit

وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو بیٹھے :عمران خان

Prime Minister lost the moral authority to stay in office: Imran Khan

Prime Minister lost the moral authority to stay in office: Imran Khan

قوم دیکھ لے احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے والے سات ماہ بعد بھی مہلت کا مطالبہ کر رہے ہیں :چیئرمین تحریک انصاف کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد : چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے پانامہ لیکس پر ہنگامے کو سات ماہ ہوگئے ، وزیر اعظم کے بچوں نے جواب داخل نہیں کرایا ، اب بھی وقت مانگا جا رہا ہے ، وزیر اعظم عہدے پر رہنے کا اخلاقی جواز کھو چکے ہیں ۔ پانامہ کا ہنگامہ ، عمران خان سپریم کورٹ سے خوش ، حکومت سے بدستور ناراض ، اٹارنی جنرل پر بھی سوال اٹھا دیا ۔ عمران خان نے کہا قوم دیکھ لے ، احتساب کیلئے خود کو پیش کرنے والے سات ماہ بعد مہلت مانگ رہے ہیں ، وزیر اعظم کے بچوں نے جواب داخل نہیں کرایا ۔ درخواستوں کے قابل سماعت ہونے کے حکومتی اعتراض پر بھی کپتان معترض نظر آئے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند قرار دے دیا ۔ عمران خان نے یہ بھی سوال اٹھایا کہ پانامہ لیکس ایک خاندان کی کرپشن کا معاملہ ہے ، اٹارنی جنرل کیوں پیش ہورہے ہیں ۔ کپتان نے کہا وزیر اعظم کی کرپشن بڑا معاملہ ہے ، ان کے پاس عہدے پر رہنے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہا ۔ چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے منتخب نمائندوں پر شیلنگ سے خیبرپختونخوا ناراض ہے ۔ عدالتی کارروائی بتا دے گی کون انتشار کی سیاست کرتا ہے ۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website