counter easy hit

ڈاکٹر سمیرا شمس کا کامیابی ضلع دیر عوام کیلئے قابل فخر ہے.

یورپ(چیف اکرام الدین)ضلع دیر سے تعلق رکھنی والی 26 سال کم عمر ترین ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس کے والد محترم شمس القمر مرحوم جوانی میں ہی وفات پا گئے تھے وہ خود بھی ایک سرگرم سیاسی شخصیت تھے انکو شاہد یہ پتہ نہیں تھا کہ ایک دن میری چھوٹی بیٹی صوبائی اسمبلی کی کم عمر ترین ممبر بنے گی لیکن انکی وفات کے بعد جس انداز سے انکی زوجہ محترمہ نے شوہر کے کاروبار کو جاری رکھا اور جس انداز سے بچوں کی تربیت کی اسکی واضح مثال انکی بیٹی کا خواتین کیلئے مخصوص سیٹوں پر سب سے کم عمر ایم پی اے کا منتخب ہونا ہے ڈاکٹر سمیرا شمس جو کہ حال میں ہی ہاوس جاب مکمل کر چکی ہیں قوم کی ایک بہادر بیٹی ہے اور امید ہے کہ ایم پی اے ڈاکٹر سمیرا شمس صوبائی اسمبلی کے فلور پر نوجوانوں کے مسائل کو بہتر انداز میں پیش کریگی انکا ایم پی اے بننا ضلع دیر کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز اور فخر ہے اور یہ سارا کریڈٹ انکی والدہ محترمہ کو جاتا ہے کیونکہ پختون معاشرے میں تین بیٹیوں کو اعلی تعلیم دلوانا ایک خاتون کیلئے انتہائی مشکل کام ہوتا ہے انکی والدہ محترمہ واقعی داد کی مستحق ہے اور تمام خواتین کیلئے ایک رول ماڈل بھی ہے اللہ تعالی رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سمیرا شمس کو غریب مسیکن اور بے سہارا لوگوں کی خدمت کا توفیق عطا فرمائے اور اللہ تعالی ڈاکٹر سمیرا شمس کو لمبی عمر اور کامیابی عطا کریں۔آمین