counter easy hit

عمران خان ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالیں گے۔ضیاءاللہ بنگش

یورپ(چیف اکرام الدین)ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے پاکستان تحریک انصاف کا مشن جاری ہے اور جاری رہے گا پچھلی حکومت نے ملک کو تباہ کیا تھا مسلم لیگ(ن) کے دعوے صرف جھوٹ پر مبنی دعوے تھے اور پاکستان تحریک انصاف کا مقصد ملک کو ترقی دینا ہے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخواہ کے وزیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش نے”گلوبل ٹائمز یورپ”کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے پورے ملک سے کرپٹ ٹولے کا صفایا قائد تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی 22 سالہ جدوجہد کا ثمر ہے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا بہت جلد پاکستان دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرے گا پاکستان کی غیور عوام نے اپنے ووٹ کے زریعے پاکستان مسلم لیگ (ن)کو عبرت ناک شکست دی وزیر اعظم عمران خان اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر پاکستان کو کرپشن کی دلدل سے نکالیں گے نئے پاکستان کا خواب جو عمران خان نے دیکھا ہے وہ اللہ کی مدد سے ایک دن ضرور پورا ہوگا مخالفین کے احتجاج کا جواب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی کارکردگی کی بنیاد پر دیگی۔