counter easy hit

قومی اسمبلی کی حکومتی یقین دہانیوں کی ذیلی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ وفاقی بجٹ کے دوران کل وقتی پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کرنے والے ہی اعزازیہ کے اہل ہیں

اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) قومی اسمبلی کی حکومتی یقین دہانیوں کی ذیلی کمیٹی نے قرار دیا ہے کہ وفاقی بجٹ کے دوران کل وقتی پارلیمنٹ ہاؤس میں ڈیوٹی کرنے والے ہی اعزازیہ کے اہل ہیں

The sub-committee of the National Assembly's Government Assurance has declared that during the federal budget, full-time parliamentarians are eligible for honor in the Houseاسمبلی حدود کی بجائے دفاتر میں بیٹھ کر اعزازیہ لینے والوں سے رقوم کی ریکوری کی جائے ذیلی کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر فوزیہ حمید کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا اجلاس کو وزارت داخلہ کے حکام نے رپورٹ پیش کی کہ وفاقی بجٹ کے دوران فرائض ادا کرنے والے پولیس ،سپیشل برانچ اور پولیس کے دوسرے اداروں کے ملازمین کو سات اعزازیے جون کی کی تنخواہ کے ساتھ ادا کردئے جائیں گے وزارت کمیونیکشن کے حکام نے بتا یا کہ دریائے راوی پر سید والا کے مقام پر پل کی تعمیر سے متاثرہ لوگوں کو معاوضے کی رقم ڈی سی او ننکانہ اور اوکاڑہ کو ادا کر دی گئی ہے جو جلد ادا کر دی جائیگی اجلاس کو وزارت خزانہ کے حکام نے بتایا کہ کنٹرولر جنرل آفس کے کسی ملازم کا اعزازیہ نہیں بنتا تھاا لیکن سابق اے جی پی آرسمیت کنٹرولر جنرل آفس کے ملازمین کو اعزازیہ دے دیا گیا ہے ذیلی کمیٹی نے استفسار کیا کہ بجٹ سیشن میں پارلیمنٹ ہاؤس نہ آنے والے کیسے اعزازیہ لے سکتے ہیں اجلاس نے ہدائت کی کہ تمام ادارے ادا کئے گئے اعزازیوں پر غور کرہں۔