سری نگر: مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں نو سال قبل زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی دو قریبی رشتہ دار خواتین کے لواحقین کو انصاف نہ ملنے پر مکمل ہڑتال کی گئی۔

زیادتی کے بعد قتل کی گئی نیلوفر کے شوہر شکیل احمد آہن گر کا کہنا ہے کہ نو سال قبل نیلوفر میری بہن عائشہ کے ہمراہ رشتہ داروں سے ملنے دوسرے گاؤں گئی تھیں اور پھر واپس لوٹ کر نہ آسکیں۔ دونوں کی تشدد زدہ اور پھٹے کپڑوں کے ساتھ لاشیں بھارتی فورسز کے علاقے سے ملی تھی تب سے اب تک ہر دباؤ اور ظلم کے باوجود انصاف کے لیے کوشاں ہوں اور آخری سانس تک اپنی بیوی اور بہن کو انصاف دلانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کی رہائشی خواتین 17 سالہ عائشہ اور 22 سالہ نیلوفر کو 29 جون 2009 میں زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا دونوں کی لاشیں بھارتی فورسز کے علاقے کے قریب سے ملی تھیں جس پر اہل خانہ نے بھارتی فورسز کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا تاہم اب تک لواحقین کو انصاف نہیں مل سکا ہے۔








