counter easy hit

میاں صاحب! بیٹیاں تو پھر سب ہی کی بیٹیاں ہیں

نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف احتساب عدالت میں جاری مقدمات میں پراسیکیوشن کی کاروائی اور گواہان کے مکمل ہونے کے بعد ملزمان کی جانب سے دفاع کا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ جس میں میاں محمد نوازشریف نے پہلے احتساب عدالت کے دیے گئے سوالنامے کا جواباب روسٹرم پر کھڑے ہوکر دیے اب ان کی بیٹی جو کہ مقدمے میں نامزد ہیں کی باری ہے اور وہ کٹہرے میں اپنی صفائی میں احتساب عدالت کی جانب سے دیے گئے سوالنامے کے جوابات ریکارڈ کروارہی ہے۔

Meeia sb! The daughters are the daughters of allجب مریم نواز کو روسٹرم پر بیان ریکارڈ کرانے کےلیے بلایا گیا تو یہ منظر دیکھ کر نوازشریف کے اندر باپ کی غیرت و محبت جاگ گئی اور کورٹ روم میں موجود صحافیوں کے مطابق نوازشریف کے چہرے پر غم اور غصہ بالکل عیاں تھا نوازشریف میڈیا کے سامنے اس پر برہم بھی ہوگئے۔ انکا کہنا تھا یہ نئی روایت ڈالی گئی ہے جس میں باپ کے ساتھ اسکی بیٹی مقدمات بھگت رہی ہے انہوں نے دھمکی آمیز لہجے میں بھی کہا کہ اس کے نتائج سب کو بھگتنے ہونگے۔

نوازشریف صاحب کو اپنی بیٹی کو روسٹرم پر کھڑے ہوتادیکھ کر اپنی عزت اور غیرت کا خیال آگیا۔ لیکن اسی نوازشریف کوسن 88 میں تب بیٹی کا خیال نہیں آیا جب یہ علماء سے اسلام میں عورت کی حکمرانی حرام ہے فتوے دلوایا کرتے تھے۔ اور بے نظیر کے حق حکمرانی کو اسلام دشمنی کہتے تھے۔ جناب اسی محترم نوازشریف صاحب کو بیٹی اور عورت کی عزت کا خیال کبھی نہیں آیا کہ جب90 کی دہائی میں انہوں نے بیگم نصرت بھٹو اور بے نظیر بھٹو پر قابل اعتراض الزامات لگاتے اور تو اور انکی جعلی قابل اعتراض تصاویر ہیلی کاپٹر کے ذریعے نیچے پھینکوا کر انکی کردار کشی کی۔ جناب تب آپ کی زبان پر کوئی لفظ اور ماتھے پر شکن نہیں آتا تھا جب آپ کے سامنے شیخ رشید بے نظیر بھٹو کےلیے توہین آمیز الفاظ استعمال کرتے تھے۔ جب میاں صاحب آپکا احساس نہیں جاگا جب آپ نے بے نظیر بھٹو کے خلاف لاتعداد مقدمات بنائے اور بے نظیر بھٹو اپنے شیر خوار بچوں کو گود لیے مقدمات بھگتیں تھیں تو آپ خوش ہوا کرتے تھے؟

بات بے نظیر پر ختم نہیں ہوئی آپ نے عمران خان کو سیاست کے میدان میں زیر کرنے کےلیے ان کی پہلی بیوی جمائمہ خان کے خلاف انتہائی نازیبا مہم چلائی آپ نے جمائمہ۔ کے خلاف مقدمات قائم کیے۔ جمائمہ کو اتنا زچ کیا کہ عمران خان اور جمائمہ خان کو علیحدہ ہونا پڑا۔

زیادہ دور نہیں جاتے آپ کو بیٹیوں اور عورت کی توقیر اور مقام کا اتنا خیال ہے کہ ماڈل ٹاؤن میں پنجاب پولیس نے تجاوزات کے نام پر جھوٹے آپریشن میں آپ کے مخالفین کو سبق سیکھانے کےلیے آپریشن کیا۔ اور اس آپریشن میں دو خواتین جن میں ایک حاملہ تھی کو قتل کرڈالا لیکن آج تک آپ کے منہ سے کوئی لفظ نہیں نکلا۔ کیونکہ اس قتل عام کا کھرا آپ۔ کے گھر کی طرف جاتا ہے؟ عائشہ احد کےلیے آپ۔ کے اندر کبھی ہمدردی نہیں جاگی جو آپ کے بھتیجے سے حق زوجیت مانگتی رہی؟

میاں صاحب بیٹیاں تو بیٹیاں ہوتیں ہیں جب آپ نے کسی کی بیٹی کےلیے پھول نہیں بچھائے تو آپ کیسے سمجھ گئے کہ آپ کی بیٹی کے سامنے کانٹے نہیں آئیں گے۔ یہ آپ کے کیے ہوئے جرم کی سزا ہے ہی مگر ان بیٹیوں کی آسمان چرتی آہوں کا بدلہ بھی ہے۔